Bharat Express

علاقائی

نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یکم مارچ سے بھارت میں گرمی سے متعلق 60 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ہاسن سے الیکشن لڑ رہے پرجول ریونا نے اس ہفتے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ اس میں اس نے کہا تھا کہ وہ جمعہ یعنی 31 مئی کو صبح 10 بجے خود کو ایس آئی ٹی کے حوالے کر دیں گے۔

تیجسوی نے کہا کہ اگر انڈیا اتحادکی  مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو پانچ کلو راشن کی بجائے دس کلو اناج کے علاوہ تمام مستحقین کو ایک لاکھ روپے اور دو سو یونٹ مفت بجلی ہر سال بہنوں کے کھاتوں میں دی جائے گی۔

مشرقی دہلی کے وویک وہار بیبی کیئر اسپتال میں 25 مئی کو آگ لگ گئی، جس میں سات شیر ​​خوار بچوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہو گئے۔

افضال انصاری اور منوج سنہا کے قریبی پارس ناتھ رائے کے درمیان اہم مقابلہ مانا جا رہا ہے، لیکن بی ایس پی نے امیش سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، لیکن مقابلہ دو ہی امیدواروں کے بیچ نظرآرہا ہے، لیکن مختار انصاری کا ذکرابھی بھی ہو رہا ہے۔

سیاسی ماہر یوگیندر یادو نے کہا کہ مہاراشٹر میں میری سمجھ یہ ہے کہ این ڈی اے کو یہاں 20 سیٹوں کا نقصان ہوگا۔ کیونکہ مہاراشٹر میں الیکشن اس بارے میں تھا کہ اصل شیوسینا کون ہے؟

عدالت خرابی صحت کی بنیاد پر اروند کیجریوال کی طرف سے دائر 7 دن کی عبوری ضمانت کی درخواست پر صرف یکم جون کو سماعت کرے گی۔

مودی نے پوجا کے دوران سفید دھوتی اور شال پہنی تھی۔ پجاریوں نے خصوصی آرتی کی اور انہیں پرساد، شال اور دیوی بھگوتی اماں کی فریم شدہ تصویر دی۔ مودی ہیلی کاپٹر سے ترواننت پورم سے کنیا کماری پہنچے۔

اکھلیش یادو ایس پی امیدوار راجیو رائے کے لیے ووٹ مانگنے آج گھوسی پہنچے۔ جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پر یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔