Calcutta High Court Reinstates CRPF Jawan Dismissed: دوسری شادی کے الزام میں برطرف، کلکتہ ہائی کورٹ نے سی آر پی ایف جوان کو پھر کیا بحال، کورٹ کا بڑا فیصلہ
کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے ضلع پشچم مدناپور میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کو دوسری شادی کے الزام میں برطرف کیے جانے کے بعد دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ متعلقہ جوان کو محض سنی سنائی باتوں اور شبہات کی بنیاد پر نوکری سے نکالا گیا، جو قانونی طور پر درست نہیں تھا۔
PM Modi Will Inaugurates NII: وزیر اعظم نریندر مودی 28 مارچ کو نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کریں گے افتتاح، ٹرمینل ہوگا جدید ہائی ٹیک سہولیات سے لیس
وزیر اعظم نریندر مودی 28 مارچ کو نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایئرپورٹ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا، جس میں ڈیجی یاترا ایپ، سیلف چیک اِن اور اسمارٹ بیگیج سسٹم جیسی سہولیات شامل ہیں، جو مسافروں کے سفر کو زیادہ آسان اور تیز بنائیں گی۔
Gaurav Gogoi Files Nomination From Jorhat: آسام اسمبلی انتخابات: رکن پارلیمنٹ سے رکن اسمبلی بننے کی تیاری، گورو گوگوئی نے جورہاٹ سے داخل کی نامزدگی
گوگوئی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ریاست کی سیاست کا معیار اس حد تک گر چکا ہے کہ باہر جا کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاست کو صاف ستھرا بنانے کے لیے آگے آئیں اور بہتر نظام کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
Gold-Silver Rate: مغربی ایشیا کشیدگی: سونا 7,600 روپے سستا، چاندی میں 13,000 روپے سے زائد کمی
مغربی ایشیا میں بڑھتے تنازعات کے درمیان سونے کی قیمت 7,600 روپے گر گئی جبکہ چاندی 13,000 روپے سے زیادہ سستی ہو گئی ہے۔
Finance Bill 2026: لوک سبھا میں مالیاتی بل 2026 پیش، بجٹ تجاویز کو قانونی شکل ملنے کی راہ ہموار
وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز لوک سبھا میں مالیاتی بل 2026 پیش کر دیا، جو مرکزی بجٹ 2026-27 میں پیش کردہ تجاویز کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔
Tamil Nadu Assembly Elections: تمل ناڈو میں این ڈی اے کا سیٹ فارمولہ طے، بی جے پی کو 27 نشستیں، 200 سے زائد سیٹیں جیتنے کادعویٰ
معاہدے کے تحت ریاست کی کل 234 اسمبلی نشستوں میں سے بی جے پی 27 نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔ اس کے علاوہ پی ایم کے کو 18 نشستیں جبکہ (اے ایم ایم کے) کو 11 نشستیں دی گئی ہیں۔ باقی نشستوں پر اے آئی اے ڈی ایم کے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔
Ganga River Alarming Situation: دریائے گنگا کے نظام پر بحران کے بادل، 1300 سال کا سب سے شدید خشک سالی کا خدشہ—آگے کیا ہوگا؟
ایک تازہ تحقیق کے مطابق دریائے گنگابیسن نے گزشتہ 1300 برسوں میں سب سے شدید خشک سالی کا سامنا کیا ہے۔ 1991 سے 2020 کے دوران یہ خشک سالی 76 فیصد زیادہ سنگین رہی۔ اس کی اہم وجوہات میں موسمیاتی تبدیلی، کمزور مانسون اور زیرِ زمین پانی کا حد سے زیادہ استعمال شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں اس صورتحال کے باعث لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر سنگین خطرات منڈلا سکتے ہیں۔
BJP MP Dr Dinesh Sharma On Water Crisis: آبی بحران کے حل کے لیے واٹر آڈٹ ناگزیر، جامع پالیسی کی ضرورت: ڈاکٹر دنیش شرما
راجیہ سبھا کے رکن اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے ٹینکر مافیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کئی علاقوں میں یہ گروہ پانی کی قلت کا فائدہ اٹھا کر عوام کا معاشی استحصال کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی کی تقسیم کے نظام کو مضبوط بنایا جائے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
LPG Connection News: وزیر مملکت سریش گوپی کا بیان: پی ایم یو وائی کے ذریعے ملک کے تقریباً ہر گھر تک ایل پی جی کنکشن پہنچا، تقسیم کے نظام میں بھی ہوئی بہتری
وزیر مملکت سریش گوپی کا بیان: پی ایم یو وائی کے بعد ملک میں ایل پی جی کی رسائی تقریباً ہر گھر تک پہنچ گئی
ایران جنگ سے گہرایا گیس-تیل بحران، وزیراعظم نے بتایا ہندوستان کی کیا ہے تیاری، خلیج ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کے لئے تشویش
وزیراعظم مودی نے خلیجی ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کی حفاظت کے بارے میں بھی بات کی۔ پی ایم مودی نے کہا، "ایک کروڑ ہندوستانی خلیج میں رہتے ہیں۔" انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا، "حکومت خلیجی ممالک میں رہنے والے ہر ہندوستانی کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔"





