Bharat Express

علاقائی

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، "جمہوریت کے عظیم تہوار لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج اتر پردیش کی 13 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

سراج قریشی، جو گزشتہ بیس سالوں سے آئی آئی سی سی کے صدر رہے ہیں، نے کہا کہ ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے کہ سینٹر میں پڑھے لکھے، تجربہ کار، سماج اور ملک کی بہتری کی سوچ رکھنے والے لوگ نئی ٹیم کا حصہ بنیں

جسٹس رجنیش بھٹناگر نے کہا کہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے کہا کہ جب ویبھو کمار نے مجھے اروند کیجریوال کے ڈرائنگ روم میں بری طرح مارا تو وہ مجھے بچانے نہیں آئے۔ یہ بھی کہا کہ کیجریوال نے نہ مجھے کال کیا  اور نہ ہی مجھ سے ملنے آئے۔ انہوں نے میرے ساتھ کہیں …

تلنگانہ حکومت نے ابھی تک ریاستی نشان کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر چارمینار اور کاکتیہ آرچ کو نشان سے ہٹا دیا جاتا ہے تو تلنگانہ کی شناخت مٹنے کا اندیشہ ہے۔

یوپی کے مرزا پور میں ساتویں مرحلے کے لئے کل ووٹنگ ہونی ہے۔ اس ضمن میں ووٹنگ کے لئے الیکشن افسر پہنچ رہے ہیں۔ اس درمیان وہاں شدید گرمی کی وجہ سے 23 ہوم گارڈ کے جوانوں کی طبیعت خراب ہوگئی، جس میں 6 کی موت ہوگئی۔

4 جون سے پہلے بھارت ایکسپریس پر ملک کے مینڈیٹ کا اندازہ لگا کر آپ کو بتایا جائے گا کہ این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے درمیان کس کی حکومت بنے گی۔ بس ہفتہ کی شام 6.30 بجے تک انتظار کریں -

سیٹوں پر ووٹنگ سے پہلے اڈیشہ میں کانگریس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ کانگریس نے سنجے ترپاٹھی کو چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔

جمعرات کو انتخابی مہم کے آخری مرحلے کے اختتام کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی مراقبہ کے لیے وویکانند راک میموریل پہنچے تھے۔ جمعہ کو مراقبہ میں مصروف ان کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے 29 سیٹوں پر لوک سبھا الیکشن لڑا جبکہ کانگریس نے یہاں 27 سیٹوں پرقسمت آزمائی۔ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔