Bharat Express

علاقائی

کملا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ وہ پچھلے آٹھ سالوں سے ناکارہ مواد سے ٹوکریاں، پین اسٹینڈ، موبائل فون اسٹینڈ، پھولوں کے گملے، ہاتھ کے پنکھے، دیوار پر لٹکانے اور دیگر آرائشی اشیاء بنا رہی ہیں۔

جیا شیٹی قتل معاملے میں ممبئی کی ایک عدالت نے ڈان چھوٹا راجن کو قصوروارٹھہرایا ہے۔ عدالت نے آج چھوٹا راجن کوعمرقید کی سزا سنائی ہے۔

جے پور میں 27 مئی کی رات ملی نامعلوم لاش کی شناخت کرتے ہوئے پولیس نے حادثہ کا انکشاف کیا ہے۔ نوجوان کا قتل اس کی اہلیہ نے اپنے عاشق سے کرایا تھا۔ پولیس نے قتل کے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا، میرے پیارے ہم وطنو، ہندوستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ووٹنگ کے آخری دور میں، ہمارے پاس ایک آمرانہ حکومت کا خاتمہ کرکے اپنی جمہوریت اور اپنے آئین کی حفاظت کا ایک آخری موقع ہے۔

اس سے پہلے کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے دفتر کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے سوپنا سریش کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فی الحال وہ ضمانت پر جیل سے باہر ہیں، لیکن مقدمہ ابھی تک عدالت میں چل رہا ہے، جس کا ذکر راجیو چندر شیکھر نے اپنے خط میں کیا ہے۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا گزشتہ سال فروری سے ہی عدالتی حراست میں بند ہیں۔ ان کی کئی مواقع پر عدالتی حراست بڑھائی جاچکی ہے۔

ای ڈی نے اروند کیجریوال کو دہلی شراب پالیسی میں بے قاعدگیوں کا اہم سازشی قرار دیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں AAP کے کئی دوسرے لیڈر بھی ملوث ہیں۔ وہیں AAP نے ای ڈی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اورنگ آباد ضلع کا ایک بڑا حصہ کاراکاٹ لوک سبھا حلقہ میں آتا ہے جبکہ پٹنہ میں پٹنہ صاحب اور پاٹلی پترا پارلیمانی حلقے ہیں۔ ووٹنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہونا ہے۔

نوئیڈا کی ایک کثیر المنزلہ سوسائٹی میں اے سی پھٹنے سے زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے کئی فلیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی کا ہے۔

فورم کے صدر سریش کمار گپتا اور ممبران ہرشالی کور اور رمیش چند یادو کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے واش رومز میں پانی کی فراہمی جیسی بنیادی سہولیات کی کمی کو بھی اجاگر کیا۔