Bharat Express

Viral Video: کیندرپاڑہ کی ریلی کے دوران پی ایم مودی نے خاتون کے چھوئے پیر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کملا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ وہ پچھلے آٹھ سالوں سے ناکارہ مواد سے ٹوکریاں، پین اسٹینڈ، موبائل فون اسٹینڈ، پھولوں کے گملے، ہاتھ کے پنکھے، دیوار پر لٹکانے اور دیگر آرائشی اشیاء بنا رہی ہیں۔

پی ایم مودی نے خاتون کے چھوئے پیر

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز اوڈیشہ کے کیندرپاڑہ میں ایک بہت بڑی عوامی ریلی کے دوران سب کے سامنے ایک بزرگ خاتون کے پاؤں چھو کر ان کا آشیرواد لیا۔ اب اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ در اصل، کل کیندرپاڑہ میں ریلی کے دوران پی ایم مودی نے سیلف ہیلپ گروپ کی ممبر کملا موہرانا سے ملاقات کی، اس دوران کملا نے پی ایم مودی کے پیر چھوئے، لیکن تبھی پی ایم مودی نے بھی جھک کر خاتون کی عزت افضائی کرتے ہوئے ان کے پیروں پر ماتھا ٹیک دیا اور ان سے آشیرواد بھی لیا۔ اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجوج لوگوں نے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ پچھلے سال من کی بات پروگرام میں پی ایم مودی نے سیلف ہیلپ گروپ کا حصہ اور ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے والی کملا موہرانا کا ذکر کیا تھا۔

 

من کی بات میں کملا موہرانا کی تعریف

آپ کو بتاتے چلیں کہ کیندرپاڑہ شہر کے مضافات میں باروا میں انتخابی ریلی کے دوران پی ایم نے کملا موہرانا کے پاؤں چھوئے۔ کملا موہرانا کچرے سے آرائشی اشیاء بناتی ہیں۔ اس سے پہلے ‘من کی بات’ میں پی ایم مودی نے کملا کے کام کی تعریف کی تھی۔ کملا موہرانا نے بھی فضلے سے بنی راکھی پی ایم کو بھیجی تھی۔

ویسٹ میٹریل سے آرائشی اشیاء

کملا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ وہ پچھلے آٹھ سالوں سے ناکارہ مواد سے ٹوکریاں، پین اسٹینڈ، موبائل فون اسٹینڈ، پھولوں کے گملے، ہاتھ کے پنکھے، دیوار پر لٹکانے اور دیگر آرائشی اشیاء بنا رہی ہیں۔ پی ایم مودی کی من کی بات کا 98 واں ایپی سوڈ ‘کچرے سے کنچن’ (دولت کو ضائع کرنے) پر مرکوز تھا، جس میں پی ایم نے کملا موہرانا کے تعاون کا ذکر کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: جے ڈی یو نے آر جے ڈی کے دور حکومت میں قتل عام کے 118 واقعات پر تیجسوی یادو سے طلب کیا جواب، جانئے معاملے کی تفصیلات

لوک سبھا انتخابات کے تحت چھ مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ اب لوگ ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس مرحلے میں یکم جون کو 7 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر انتظام علاقے کی 57 پارلیمانی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ ان میں اتر پردیش اور پنجاب کی 13-13 سیٹیں، مغربی بنگال کی 9 سیٹیں، بہار کی 8 سیٹیں، اوڈیشہ کی 6 سیٹیں، ہماچل پردیش کی 4 سیٹیں، جھارکھنڈ کی 3 سیٹیں اور چنڈی گڑھ کی 1 سیٹیں شامل ہیں۔ اس مرحلے میں کل 904 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read