یوپی کے متھرا میں ایک سب انسپکٹر پر حملہ کرنے اور اس کی وردی پھاڑنے کے الزام میں ایک مقامی بی جے پی لیڈر سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے سی پی (سٹی) اروند کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس کو ہائی وے تھانہ علاقے کے بالاجی پورم چوراہے پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی، جس کے بعد سب انسپکٹر (ایس آئی) چیتن بھاردواج اور ایک کانسٹیبل کو موقع پر بھیجا گیا۔ جہاں کچھ لوگوں نے پولیس سے بدتمیزی کی اور ہاتھا پائی کی۔
قابل ذکر ہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ملزم بی جے پی لیڈر دنیش کمار وردی والے پولیس کا کالر پکڑ کر ایس آئی چیتن بھاردواج کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔ اردگرد لوگوں کا ہجوم ہے۔ پولس اہلکار دنیش کو پکڑ کر کار میں بٹھانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نیرج نامی شخص کی کار دنیش کمار کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جو بالاجی پورم وارڈ کونسلر کے شوہر ہیں۔ اس کے بعد ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور معاملہ تیزی سے بڑھ گیا۔ جس کے بعد مقامی پولیس کو سڑک کے بیچوں بیچ ہنگامے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولس ٹیم پہنچی تو دنیش کمار کی ان سے جھڑپ بھی ہوئی۔
हद है दबंगई की। मथुरा में पहले युवक पर कार चढ़ाने की कोशिश की। फायरिंग कर दहशत फैलाई। पुलिस पहुंची तो दरोगा का गिरेबान पकड़ कर थप्पड़ मारा। ऐसा है वायरल वीडियो का ये गुंडा। #Mathura @Uppolice pic.twitter.com/5ryVipHB7x
— Naval Kant Sinha | नवल कान्त सिन्हा (@navalkant) May 29, 2024
اے سی پی اروند کمار کے مطابق اطلاع ملنے پر جب ایس آئی چیتن بھاردواج اور کانسٹیبل موقع پر پہنچے تو دنیش کمار اور اس کے ساتھیوں نے ایس آئی کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کی۔ واقعے میں ایس آئی کی وردی بھی پھٹ گئی۔ بعد میں اے سی پی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے تو بی جے پی لیڈر اور ان کے تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔بدھ کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اے سی پی نے مزید کہا کہ ایس آئی چیتن بھاردواج کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس معاملے میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔