Election Commission On Elections 2026: انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن کا سخت موقف، اے آئی اور گمراہ کن سوشل میڈیا مواد کے خلاف فوری کارروائی کا اعلان
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، امیدوار اور انتخابی مہم سے وابستہ افراد سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000، آئی ٹی رولز 2021 اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی مکمل پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
PM Modi Jhargram Rally: ”نہ پڑھائی، نہ کمائی اور نہ دوائی“، ٹی ایم سی کو اب جانا ہی ہوگا… بنگال میں وزیر اعظم مودی کی ترنمول کانگریس حکومت پر سخت حملہ
وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز جھارگرام میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں ”نہ پڑھائی ہے، نہ کمائی ہے اور نہ دوائی ہے“، اس لیے اب ٹی ایم سی کو جانا ہی ہوگا۔
New Motion Planned Against CEC Gyanesh Kumar: چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اپوزیشن کی نئی حکمت عملی، گیانیش کمار کو ہٹانے کے لیے نیا اور جامع نوٹس لانے کی تیاری
اطلاعات کے مطابق کانگریس، ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی اور ڈی ایم کے سمیت کئی بڑی اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر سرگرم ہو گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان جماعتوں کے کم از کم پانچ سینئر اراکین پارلیمنٹ مل کر ایک نیا اور جامع نوٹس تیار کر رہے ہیں، جس میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط دلائل اور نئے الزامات شامل کیے جائیں گے۔
PM Modi Address Violated Model Code Of Conduct: وزیر اعظم مودی کے خطاب پر تنازعہ: سی پی آئی رکن پارلیمنٹ کی الیکشن کمیشن سے شکایت، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
سی پی آئی لیڈر نے اپنے خط میں مزید کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب بنیادی طور پر سیاسی پیغام پر مبنی تھا، جسے سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے نشر کرنا نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر دوردرشن اور سنسد ٹی وی جیسے سرکاری نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فنڈ سے چلنے والے ان پلیٹ فارمز کا استعمال کسی ایک سیاسی جماعت یا لیڈر کے مفاد میں نہیں ہونا چاہیے۔
8th Pay Commission: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، آٹھویں تنخواہ کمیشن میں ملے گا زبردست اضافہ! کم از کم تنخواہ 69,000 اور 4 گنا اضافے کی تجویز
آٹھویں تنخواہ کمیشن میں تنخواہ کے حساب کا نیا فارمولہ تجویز — اب 3 نہیں بلکہ 5 افراد کی بنیاد پر تنخواہ طے ہوگی۔ نیشنل کونسل جے سی ایم نے کم از کم تنخواہ 69,000 روپے اور 3.83 فٹمنٹ فیکٹر کا مطالبہ کیا ہے۔
Women’s Reservation Bill: خواتین ریزرویشن کی مخالفت کا سوال ہی نہیں، وزیر اعظم مودی کے خطاب پر ممتا بنرجی کا سخت ردعمل، کہا یہ انتہائی افسوسناک
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس دہائیوں سے خواتین کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، لیکن وہ ایسے معاملات پر کسی سے لیکچر سننے کو تیار نہیں جنہیں حکمراں جماعت نہ سمجھتی ہے اور نہ ہی ان کا احترام کرتی ہے۔
Violation of the Code of Conduct PM Speech: ’ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، انتخابی تقریر‘، وزیر اعظم مودی کے قوم سے خطاب پر اپوزیشن کا سخت حملہ
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ہفتہ کو قوم سے کیے گئے خطاب پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت حملہ کیا ہے۔ اپوزیشن نے اسے ’’مایوسی میں دی گئی انتخابی تقریر‘‘ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نشریات کے اخراجات کو بی جے پی کے انتخابی خرچ میں شامل کیا جائے۔
Heat Wave Red Alert: آسمان سے آگ برس رہی ہے! یوپی اور بہار میں لو کا ‘ریڈ الرٹ’، دہلی میں پارہ 42 سے پار، جانیے آپ کے شہر کا حال
بھارت میں موسم کا مزاج تیزی سے بدل رہا ہے… یوپی اور بہار میں لو کا الرٹ جاری ہے، جبکہ دہلی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے پہاڑی ریاستوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی جاری کی ہے۔
Historic Decision of Delhi Court: دہلی کورٹ کا تاریخی فیصلہ، آئی آر ایس افسر کے گھر زبردستی گھسنے پر سی بی آئی افسر اور پولیس اہلکار کو سزا
دہلی کی تیس ہزار ی کورٹ نے سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر رمنیش اور ریٹائرڈ پولیس افسر وی کے پانڈے کو قصوروار قرار دیا ہے۔ کیا تھا پورا معاملہ پڑھیں یہ پوری خبر۔
Iqra Hasan on Women’s Reservation Bill: ”خواتین ریزرویشن بل کی آڑمیں…‘‘، سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کا بڑا دعویٰ
سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ڈی لمیٹیشن کو انہوں نے خواتین ریزرویشن بل کے ساتھ جوڑ دیا، جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔





