Udhampur Bus Accident: جموںو کشمیر کےاُدھم پور میں خوفناک بس حادثہ، 100 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 21 افراد ہلاک، عمر عبداللہ نے گہرے دکھ کا کیا اظہار
واقعے پرعمرعبداللہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
IMD Weather Alert: تقریباً 45 ڈگری والی شدید گرمی کو لگے گا بریک! بہار، اتر پردیش سمیت ان ریاستوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش، جانیے اپنے شہر کے موسم کا حال
انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے اگلے 48 گھنٹوں میں بہار، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ہیٹ ویو سے متاثر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور موسم کے ’یو ٹرن‘ لینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Firecracker Factory Blast: تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، مزدوروں کےاُڑے چیتھڑے، 23 افراد ہلاک، 19 لاشوں کی ہوئی شناخت
تمل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 6 زخمیوں کا آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔ مرنے والوں میں سے اب تک 19 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں 16 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔
PM Modi Wishes to CM Chandrababu Naidu: وزیراعظم مودی نے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کو سالگرہ کی دی مبارکباد، کہا— آندھرا پردیش نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این۔ چندرابابو نائیڈو کے یومِ پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے مبارکباد دی ہے۔
Z Security Political Controversy: نتیش کے بیٹے کو زیڈ سکیورٹی دینے پر ’سیاسی ہنگامہ‘، اپوزیشن کا سوال — وزیراعلیٰ کے بیٹے کا عہدہ کیا ہے؟
نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کو زیڈ درجے کی سکیورٹی ملنے کے بعد بہار کی سیاست میں تنازعہ تیز ہو گیا ہے۔ آر جے ڈی اور کانگریس نے اس فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے حکومت پر الزامات عائد کیے ہیں۔
Mamata Banerjee Slams BJP Agencies: ”کیا مجھے مار کر بنگال جیتنا چاہتے ہیں؟“ ڈی سی پی کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی سے ممتا بنرجی برہم، ٹی ایم سی کا بی جے پی اور مرکزی ایجنسیوں پر سخت حملہ
انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جس افسر کی ذمہ داری ان کی سکیورٹی دیکھنا ہے، اسی کے گھر پر مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”آپ کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ مجھے ختم کر کے بنگال جیتنا چاہتے ہیں؟“ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انہیں نقصان پہنچا کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ کامیاب نہیں ہوگا۔
West Bengal Assembly Elections 2026: آئی-پیک کا کام بند، بنگال انتخابات میں ٹی ایم سی کی حکمت عملی کو دھچکا، سیاسی ماحول گرم
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے عین بیچ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا ہے جب انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی-پیک) نے اچانک ریاست میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے نے نہ صرف ٹی ایم سی کی انتخابی حکمت عملی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ سیاسی ماحول کو بھی خاصا گرم کر دیا ہے۔
Supreme Court Mandates Strict Highway Safety Rules: قومی شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ سخت، گائیڈلائنز جاری
عدالت نے اپنے حکم میں قومی شاہراہوں کے اطراف قائم تمام غیر قانونی تجاوزات، بشمول ڈھابے، ہوٹل اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئے غیر مجاز تعمیرات یا کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Akhilesh Yadav Attacks UP BJP Government: اسمارٹ میٹر تنازعہ پر سیاست گرم، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ، بجلی بلوں میں بے ضابطگی کا الزام
اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ضلع ہمیرپور کی خواتین اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اسمارٹ میٹر کے نام پر جاری بجلی کی لوٹ کے خلاف عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اب سمجھ آ چکی ہے کہ بلا وجہ زیادہ میٹر ریڈنگ اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں کے پیچھے بدعنوانی کارفرما ہے۔
Tamil Nadu Firecracker Factory Blast: تمل ناڈو کے ویرودھونگر میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، 19 مزدور ہلاک، متعدد زخمی، وزیر اعظم مودی نے حادثے پر کیا دکھ کا اظہار
تمل ناڈو کے ضلع ویرودھونگر میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں پیش آنے والے ہولناک دھماکے نے پورے علاقے کو دہلا کر رکھ دیا۔ اس افسوسناک حادثے میں کم از کم 19 مزدوروں کی جان چلی گئی، جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے پر وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔





