Bharat Express

علاقائی

لوک سبھا کے خصوصی سیشن میں سبھی منتخب اراکین پارلیمنٹ، پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف لے رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے بھی اردو زبان میں حلف لیا اور جاتے جاتے جے فلسطین کا نعرہ بھی لگایا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ اقتدار پربنے رہنے کے لئے اس وقت کی کانگریس حکومت نے ہرجمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کی اور ملک کو جیل خانہ بنا دیا۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ معاملے کو سن رہی بینچ میں تفصیلی سماعت کی ضرورت ہے۔ اس لئے فی الحال نچلی عدالت کے حکم پر روک برقرار رہے گی۔ اب سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت 26 جون کو ہوگی۔

آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے 25 جون کی آدھی رات سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے اس فیصلے کی چوطرفہ مخالفت ہوئی۔ اپوزیشن کے لیڈران کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ کئی لیڈران گرفتاری کی وجہ سے چھپ گئے۔ شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔

لوک سبھا اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے عہدے کے لئے این ڈی اے اور انڈیا الائنس میں اتفاق رائے نہیں بن سکا ہے۔ این ڈی اے نے اسپیکر عہدے کے لئے اوم بڑلا تووہیں اپوزیشن نے کے سریش کو امیدواربنایا ہے۔

2010 میں، اس وقت کی مایاوتی حکومت نے حملہ اور گڑبڑ سے متعلق ایک معاملے میں اجے رائے کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کی دفعہ لگائی تھی۔ ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے کیس کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ اجے رائے کے خلاف 27 فوجداری مقدمات درج ہیں۔

ایودھیا کے ایک رہائشی نے بتایا کہ دو گھنٹے کی بارش کے بعد لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ رام مندر سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں 250-300 گھر ہیں اور ہر ایک کے گھر 2-3 فٹ تک پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔

برسراقتدار پارٹی این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے درمیان اتفاق رائے بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن دونوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ اس لئے اب دونوں طرف سے امیدوار میدان میں ہوں گے اور لوک سبھا اسپیکر کے لئے الیکشن ہوگا۔

AAP ذرائع کے مطابق، LNJP کے ڈاکٹروں نے آتشی کا ہیلتھ چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ایڈمٹ ہونے کا مشورہ دیا، لیکن آتشی نے ایڈمٹ ہونے سے انکار کر دیا۔ وہ ہریانہ سے دہلی کے حصے کا پانی جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے 53بنا محرم حج کرنے والی خواتین کا استقبال کیا۔