ہریانہ کے لوگوں نے پھر کمال کر دیا اور کمل کمل کر دیا ،بی جے پی ہیڈکواٹر میں پی ایم مودی کا خطاب
ہریانہ اور جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک بار پھر واضح اکثریت دینے کے لیے ہریانہ کے لوگوں کو نمن کرتا ہوں۔ یہ ترقی اور گڈ گورننس کی سیاست کی جیت ہے۔ میں یہاں کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی امیدوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پی ایم مودی نے ایکس پوسٹ پر مزید لکھا کہ میرے تمام کارکن ساتھیوں کو میری بہت بہت مبارکباد ،جنہوں نے اس شاندار جیت کے لیے دل سے اور پوری لگن کے ساتھ کام کیا! آپ نے نہ صرف ریاست کے لوگوں کی اچھی خدمت کی ہے بلکہ ہمارے ترقیاتی ایجنڈے کو بھی ان تک پہنچایا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ بی جے پی نے ہریانہ میں یہ تاریخی جیت حاصل کی ہے۔
PM Narendra Modi tweets, “I salute the people of Haryana for giving a clear majority to the Bharatiya Janata Party once again. This is the victory of the politics of development and good governance. I assure the people here that we will leave no stone unturned to fulfil their… pic.twitter.com/EHVXMjgbTD
— ANI (@ANI) October 8, 2024
جموں و کشمیر کے ہر فرد کی تعریف کی
I am proud of the BJP’s performance in Jammu and Kashmir. I thank all those who have voted for our Party and placed their trust in us. I assure the people that we will keep working for the welfare of Jammu and Kashmir. I also appreciate the industrious efforts of our Karyakartas.…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 8, 2024
نہ صرف ہریانہ بلکہ پی ایم نے جموں و کشمیر میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بارے میں کہا کہ یہ انتخابات بہت خاص رہے ہیں۔ دفعہ 370 اور 35(A) کو ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار یہ انتخابات ہوئے اور وہاں بہت زیادہ ٹرن آؤٹ ہوا، جس سے جمہوریت پر لوگوں کا اعتماد ظاہر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لیے جموں و کشمیر کے ہر فرد کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “مجھے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی کارکردگی پر فخر ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہماری پارٹی کو ووٹ دیا اور ہم پر اعتماد کیا۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ میں اپنے کارکنوں کی کوششوں کی بھی تعریف کرتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس