Bharat Express

علاقائی

جسٹس ابھے ایس اوکا نے پوچھا کہ کیا ہائی کورٹ کے حکم کے بعد تقرری ہوئی؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ نہیں۔

وارانسی میں ایک کینسرمتاثرہ بچے کو ایک دن کے لئے اے ڈی جی بنایا گیا۔ بچے کی عمر 9 سال ہے۔ ایک دن کے لئے اے ڈی جی زون بنائے گئے بچے کو پولیس اہلکاروں نے بھی سلامی دی۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک یہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ کیا  واقعی مسافر کے بیگ میں بم تھا یا نہیں۔ عام طور پرایسی معاملات میں بم کی موجودگی کی اطلاع فرضی نکلتی ہے۔ ماضی میں بھی کئی مسافروں نے فلائٹ اور چیکنگ کے دوران ایسی دھمکیاں دی ہیں۔

ایوان میں مائیک بند کرنے کا معاملہ ایک بارپھرسے طول پکڑنے لگا ہے۔ جمعہ (28 جون) کوبحث کے دوران اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے مائیک بند کئے جانے کا ذکرکیا۔

مہاراشٹراین ڈی اے میں خلفشارجاری ہے۔ بی جے پی کی شرور تحصیل کے نائب صدرسدرشن چودھری کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ پارٹی کی ایک میٹنگ میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور ان کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو الائنس سے باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

باہوبلی لیڈر ادے بھان سنگھ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت دی تھی۔ اس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تصادم کی وجہ سے لاشیں وین کے تباہ شدہ حصوں میں پھنس گئیں اور انہیں نکالنے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں کو کافی محنت کرنا پڑی۔

زمین گھوٹالہ معاملے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ تقریباً پانچ ماہ بعد ہیمنت سورین جیل سے باہرآئیں گے۔

مانسون کی پہلی بھاری بارش جمعہ کے روز دہلی میں دیکھی گئی۔ صبح 4:30 سے ​​5:00 بجے تک موسلادھار بارش نے دہلی کو بھیگو دیا۔ حالانکہ، اس کی وجہ سے شہر میں صبح سے ہی پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں ان چھوٹے غنڈوں سے نہیں ڈرتا جو میرے گھر کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس ساورکر قسم کے بزدلانہ رویے کو بند کرو اور میرا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کرو