Bharat Express

Air India Bomb Threat: مسافر نے کہا میرے بیگ میں بم ہے، چیکنگ کے دوران ایئر انڈیا ایکسپریس کے عملے کے اُڑے ہوش

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک یہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ کیا  واقعی مسافر کے بیگ میں بم تھا یا نہیں۔ عام طور پرایسی معاملات میں بم کی موجودگی کی اطلاع فرضی نکلتی ہے۔ ماضی میں بھی کئی مسافروں نے فلائٹ اور چیکنگ کے دوران ایسی دھمکیاں دی ہیں۔

مسافر نے کہا میرے بیگ میں بم ہے، چیکنگ کے دوران ایئر انڈیا ایکسپریس کے عملے کے اُڑے ہوش

ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے عملے کو بتایا کہ اس کے بیگ میں بم ہے۔ اس کے بعد وہاں موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ ٹرانزٹ چیکنگ کے دوران اس نے عملے کو اپنے بیگ میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔ ایئر لائنز کے عملے نے فوری طور پر ‘بم تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی’ (بی ٹی ایس سی) کو اطلاع دی اور اس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے فوری طور پر مسافر کے بیگ کو چیک کرنا شروع کر دیا تاکہ بم کو ناکارہ بنایا جا سکے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک یہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ کیا  واقعی مسافر کے بیگ میں بم تھا یا نہیں۔ عام طور پرایسی معاملات میں بم کی موجودگی کی اطلاع فرضی نکلتی ہے۔ ماضی میں بھی کئی مسافروں نے فلائٹ اور چیکنگ کے دوران ایسی دھمکیاں دی ہیں۔ لیکن تفتیش کے دوران ان کے بیگ سے کچھ نہیں ملا۔ لیکن جب بم کی دھمکی ملتی ہے توایئرپورٹ انتظامیہ کو قواعد کے مطابق فوری ایکشن لینا پڑتا ہے اورایس او پی کے مطابق بیگ اورمسافروں کو چیک کرنا پڑتا ہے۔

ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی دھمکی افواہ نکلی

اسی دوران 25 جون کو لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی اطلاع ملی تھی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ بم کی دھمکی افواہ تھی۔ جس شخص نے پولیس کو فون کر کے دھمکی دی تھی کہ فلائٹ میں بم ہے، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کال کرنے والا مشتبہ شخص اپنے اہل خانہ کے ساتھ کوچی سے ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار ہونے والا تھا جب اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 30 سالہ صہیب کے نام سے ہوئی ہے ۔جو ایئر انڈیا کے عملے کی ناقص سروس سے ناراض تھا۔ جب وہ لندن سے کوچی آئے تو انہیں فلائٹ میں دی جانے والی سہولیات سے وہ خوش نہیں تھے۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو بلایا اور فلائٹ میں بم کی موجودگی کی فرضی اطلاع دی۔ صہیب لندن میں بطور مارکیٹنگ ایگزیکٹو کام کرتے ہیں۔ وہ وہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں ۔ ملزم حال ہی میں چھٹیاں منانے کیرالہ آیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read