ملک کی مختلف ریاستوں میں مساجد کی انہدامی کارروائی پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش، اعلیٰ سطحی وفد نے کئی شہروں کا کیا دورہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے ملک میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران اوردیگر بااثرشخصیات پربدعنوانی کے حالیہ الزامات اخلاقی اقدار اور جوابدہی کے گہرے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ بدعنوانی اب صرف سیاست، بیورو کریسی یا کاروباری دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ ان اداروں تک بھی پہنچ چکی ہے، جن پرلاکھوں افراد اپنی عقیدت کا اظہارکرتے ہیں۔
Bharat Tiwari Encounter Case: بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملےمیں این ڈی اے میں اختلافات، چراغ پاسوان اور جیتن رام مانجھی کے متضاد بیانات سے سیاسی بحث تیز
چراغ پاسوان نے بھوجپور کے بلوٹی گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے بھرت تیواری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھرت تیواری کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور ان کے خاندان کو انصاف دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ چراغ پاسوان نے یہ بھی کہا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔
PM Modi Address: بحران کے وقت بھارت کی سفارت کاری کا اثر نمایاں، 40 سے زائد ممالک سے ملا ایندھن: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز راجستھان کے پچپدرا میں بھارت کے پہلے گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری-کم-پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والے عالمی توانائی بحران کا ذکر کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں بھارت کی مضبوط سفارتی حکمتِ عملی اور مختلف ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات نے ملک کو بڑے بحران سے محفوظ رکھا۔
Delhi Riots 2020 Case: شرجیل امام اور عمرخالد کی ضمانت عرضی، عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا
ککڑڈوما کورٹ نے دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام اورعمرخالد کی درخواست ضمانت پراپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ سماعت کے دوران وکلاء نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کی تشریح اورمعاملے پرغورکرنے والے لارجر بینچ کے امکان سے متعلق دلائل پیش کئے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اس وقت تک لاگورہیں گی جب تک بڑی بنچ سے وضاحت نہیں مل جاتی۔
TMC in West Bengal: ممتا بنرجی کی بے حد قریبی نے دیا بڑا جھٹکا، بنگال ٹی ایم سی صدر نے چھوڑا ساتھ، چندریما بھٹا چاریہ نے تمام عہدوں سے دیا استعفیٰ
چندریما بھٹا چاریہ نے اپنے استعفیٰ میں کسی بھی وجہ کا ذکرنہیں کیا ہے۔ ان کے اچانک سبھی عہدوں سے ہٹنے کے فیصلے نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیزکردی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کرنہ صرف ریاستی صدرعہدہ چھوڑا، بلکہ پارٹی اوراس سے متعلق سبھی دیگرذمہ داریوں سے بھی خود کو الگ کرلیا۔
PM Modi Rajasthan-Gujarat visit: پی ایم مودی پچپدرا ریفائنری کا کریں گے افتتاح، نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروہ نے کیا اظہارِ تشکر
وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان اور گجرات کے دورے کے دوران پچپدرا ریفائنری قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ جودھپور ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل، جے پور میٹرو فیز-2 اور سیمی کنڈکٹر منصوبے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
Red alert in Mumbai: ممبئی میں موسلادھار بارش کا قہر، ریڈ الرٹ جاری، لوکل ٹرینیں تاخیر کا شکار، سڑکیں زیرِ آب
جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں سڑکیں مکمل طور پر زیرِ آب آگئیں، جبکہ شہر کے شمالی حصے وسئی-ویرار میں رات بھر ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث مقامی انتظامیہ الرٹ پر ہے۔
Badrinath Donation Theft Scam: ایودھیا کے بعد بدریناتھ میں بھی ’چندہ چور گینگ‘ ! چڑھاوے پر ہاتھ صاف، سی سی ٹی وی میں کیا ہوا قید؟ مندر کمیٹی کا بڑا بیان
بدریناتھ دھام میں چڑھاوے اور عطیات میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد مندر کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Weather Today: مانسون کا قہر! آئندہ 8 گھنٹوں میں 18 ریاستوں میں بارش کا الرٹ، جانیے آپ کے صوبے کاکیا ہے حال
آج کا موسم، 4 جولائی 2026: بھارتی محکمۂ موسمیات (IMD) نے ملک کی 18 ریاستوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جانیے دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر سمیت ملک بھر کے موسم کی تازہ ترین صورتِ حال۔
Maharashtra Crime News: شک میں بھائی بنا قاتل، 6 سال بعد عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا
مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے مجموعی طور پر 11 گواہوں کے بیانات عدالت میں پیش کیے۔ تمام شواہد اور گواہیوں کا جائزہ لینے کے بعد پالگھر کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نمبر ایک کی جج اے آر رہانے نے ملزم راجیش روپ جی ڈولہارے کو تعزیراتِ ہند کی دفعہ 302 کے تحت عمر قید اور 10 ہزار 500 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔





