Bharat Express

Gujarat News: گجرات کے میہسانا میں دیوار گرنے سے حادثہ، ملبے میں دبنے سے7مزدوروں کی موت

زیرتعمیرکمپنی میں دیواربناتے ہوئے ایک چٹان گرگئی، جس کے باعث مزدوراس کے نیچے دب گئے۔ جائے حادثہ پرپانچ سے زائد ایمبولینسیں اورپولیس اہلکار موجود ہیں۔

گجرات کے مہسانا میں حادثہ چٹان کے نیچے دبنے سے 7 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ کچھ دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ حادثہ جاسلپورکے پاس گاؤں میں پیش آیا ہے۔ زیرتعمیرکمپنی میں دیوار بناتے وقت چٹان گرگئی، جس کے نیچے کام کررہے مزدوردب گئے۔ جائے حادثہ پرپانچ سے زیادہ ایمبولنس اور پولیس افسران موجود ہیں۔

یہ حادثہ مہسانا ضلع کے کڈی تالوکا کے جسلپورگاؤں کے پاس ہوا، جہاں ایک پرائیویٹ کمپنی کی دیوار گرنے سے کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے بچاؤ کام شروع کردیا ہے۔ موقع پرپولیس اہلکارتعینات ہے۔

جانکاری کے مطابق، زیرتعمیراسٹیل کمپنی میں کام چل رہا تھا۔ اسی دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوگیا۔ جائے حادثہ پرپانچ ایمبولینس موجود ہیں، فی الحال جے سی بی کی مدد سے مزدوروں کونکالنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ مزدوروں کی لاش برآمد کرلئے گئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read