Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مہاراشٹر کانگریس کے سینئرلیڈر نانا پٹولے نے کہا کہ انضمام سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہے۔ یہ افواہ ہے۔ وہیں، سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ انہوں نے یہ خبریں اخبارمیں دیکھی ہیں، لیکن انفرادی طورپرکچھ نہیں معلوم ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ ضرورکہا تھا کہ جن بھی پارٹیوں نے اپنے نام سے کانگریس نہیں ہٹایا، چاہے وہ ترنمول ہویا این سی پی ہو، انہیں واپس گھر لوٹنا چاہئے۔

اترپردیش میں بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں سال اضافہ نہیں ہوگا۔ یہ جانکاری اترپردیش اسٹیٹ کنزیومرکونسل کے صدراودھیش کمار ورما نے دی۔

 ممتا بنرجی کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ جمعرات کو ترنمول کانگریس کے باغی اراکین پارلیمنٹ کے گروپ نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اوردوتہائی اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایودھیا رام مندرچڑھاوا چوری کے ملزم لوکش مشرا کی زیرتعمیرمکان پربلڈوزرکارروائی ہوسکتی ہے۔ 18,000  ماہانہ تنخواہ پانے والے لوکش مشرا نے دو فلور کا عالیشان مکان بنوایا ہے۔ پولیس نے پڑوسی سے پوچھ گچھ کی اور جائیداد کے دستاویزوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک بڑی چٹان اچانک سرک کر نیچے کام کرنے والے مزدوروں پر آ گری، جس کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ادھر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے'ون نیشن، ون الیکشن' پرپارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کی۔ انہوں نے بیک وقت انتخابات کی حمایت کرتے ہوئے انہیں وقت، وسائل اور انتظامی کارکردگی کو بچانے کے لئے ضروری قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئے گی اور دہلی حکومت قومی مفاد میں کام کرنے کے لئے تیار ہے بشرطیکہ آئینی اصولوں کا تحفظ ہو۔

وزیر اعظم کی صدارت میں کابینہ نے 117.7 کلومیٹر طویل کانپور-کبرئی ایکسیس کنٹرولڈ گرین فیلڈ ہائی وے کی منظوری دے دی ہے۔ جانیے 7,145 کروڑ روپے کے اس 'پی ایم گتی شکتی' منصوبے سے بندیل کھنڈ اور کانپور کی تقدیر کیسے بدل جائے گی؟

راجکوٹ میونسپل کارپوریشن کی انسدادِ تجاوزات مہم کے اخراجات تنازع کا سبب بن گئے ہیں۔ تین دن تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران صرف چائے، ناشتے اور پینے کے پانی پر 47 لاکھ روپے کا بل سامنے آیا، جسے دیکھ کر افسران بھی حیران رہ گئے۔

آئی ایم ڈی نے دہلی-این سی آر، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، اتراکھنڈ اور کئی دیگر ریاستوں میں آئندہ پانچ دنوں تک موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ میدانی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آئی ایم ڈی نے دہلی-این سی آر، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، اتراکھنڈ اور کئی دیگر ریاستوں میں آئندہ پانچ دنوں تک موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ میدانی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔