Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

 ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ چندہ چوری سے متعلق سیاست کافی تیزہوگئی ہے۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے رام مندرٹرسٹ کوبرخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے آرگنائزڈ کرائم (منظم جرائم) قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھوٹالے میں کئی لوگ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ماول اور تامہنی گھاٹ کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث ممبئی اور پونے کو ملانے والے متبادل راستے بھی متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر ایک کنکریٹ کا ستون گرنے کے بعد کنیکٹنگ لنک اور مسنگ لنک کے درمیان ٹریفک معطل کر دی گئی ہے، جبکہ متعدد مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے پرانا ممبئی-پونے شاہراہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے نئے مہامنتری کے لئے سوامی واسودیوانند سرسوتی کا نام سب سے مضبوط دعویدار کے طورپرابھر کرسامنے آیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ چمپت رائے کا مقام لے سکتے ہیں۔ وشوہندو پریشد اورایودھیا کے دیگرسنت مہاتما بھی انہیں ہی اس عہدے کے لئے سب سے مناسب اورموزوں تسلیم کررہے ہیں۔

امت شاہ کے دورے کے پیشِ نظر کولکاتا میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لے کر تمام پروگراموں کے مقامات تک پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ تقریبات پرامن انداز میں مکمل ہو سکیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہونے والی یہ تقریبات مغربی بنگال میں بی جے پی کی سیاسی حکمتِ عملی اور تنظیمی سرگرمیوں کے تناظر میں بھی اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

مدھیہ پردیش حکومت نے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے تحت ریاستی وقف بورڈ کی ازسرِ نو تشکیل کی ہے۔ نئے وقف بورڈ میں پہلی بار دو ہندو ارکان، منوج مالپانی اور انیمیش بھارگو کو شامل کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے پاس 207، ٹی ایم سی کے پاس 80، کانگریس کے پاس 2، ہمایوں کبیرکی پارٹی کو2 اورسی پی آئی-اے آئی ایس ایف کے پاس ایک ایک سیٹ ہے۔ ٹی ایم سی دوگروپوں میں تقسیم ہے، ایسے میں بی جے پی کے ان سیٹوں پرجیت حاصل کرنے کا امکان ہے۔

خوابوں کے شہر ممبئی میں ادب، ثقافت اور سماجی شعبوں کی ممتاز شخصیات نے ’واگ دھارا اعزاز تقریب 2026‘ میں شرکت کی۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہم خیالات کا اظہار کیا۔ جانیے، انہوں نے اپنے خطاب میں کیا کہا۔

مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست ڈاکٹر اندریش کمار کی صدارت میں منعقدہ تقریبِ اعزاز میں پروفیسر شاہد اختر نے نوجوانوں اور ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا، ’’آپ ہی بھارت کا مستقبل ہیں، ترقی یافتہ بھارت 2047 کا خواب آپ ہی کے کندھوں پر ہے۔‘‘

بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آئندہ 8 گھنٹوں کے لیے 17 ریاستوں میں موسلا دھار بارش، تیز آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، راجستھان، جھارکھنڈ اور پہاڑی ریاستوں میں پانی جمع ہونے، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

ممبئی میں مسلسل موسلادھار بارش کے باعث شہر کے کئی نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں کرلا کا لوکمانیہ تلک ٹرمینس ریلوے اسٹیشن شامل ہے، جہاں شدید پانی جمع ہونے کی وجہ سے مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔