نئی دہلی: خلیج بنگال میں پاناما کے پرچم والا ایک غیر ملکی مال بردارجہازگہرے سمندرمیں ڈوب گیا ہے۔ جہازاڈیشہ کے ساحل سے تقریباً 240 ناٹیکل میل دورلاپتہ ہوا، جس کے بعد اس میں سوارعملے کے ارکان کی سلامتی سے متعلق تشویش بڑھ گئی ہے۔ بھارتی کوسٹ گارڈ اوربھارتی بحریہ نے جہازاورعملے کے ارکان کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ جہازپارادیپ بندرگاہ سے لوہے کا باریک چورا (Iron Ore Fines) لے کرروانہ ہوا تھا۔
حکام کے مطابق جہازمیں 24 افراد پرمشتمل عملہ سوارتھا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کتنے افراد کوبچایا جا چکا ہے۔ایک سینئرآئی پی ایس افسرنے پی ٹی آئی کوبتایا کہ عملے کے بیشتراراکین چینی شہری تھے۔ آس پاس سے گزرنے والے دیگربحری جہازوں کوبھی ریسکیوآپریشن میں مدد کے لیے الرٹ کیا گیا ہے۔
انڈمان و نکوبار یونٹ کی جانب سے تلاش اور بچاؤ مہم
بھارتی کوسٹ گارڈ کی پارادیپ یونٹ کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل سنجے نیگی نے بتایا کہ انڈمان ونکوباریونٹ کی جانب سے جہازکی تلاش اوربچاؤ کا آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیوٹیم کے صبح تک جائے حادثہ پرپہنچنے کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق جہازکی آخری لوکیشن کا مسلسل پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ عملے کے اراکین سے رابطہ قائم کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔
24 افراد جہاز میں سوار تھے
اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق جہاز میں 24 کریو ممبرز سوار تھے۔ ان میں سے 20 چینی شہری، دو میانمار کے شہری اور ایک بنگلہ دیشی شہری بتایا جا رہا ہے، جبکہ ایک دیگررکن کی قومیت کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جہاز ڈوبنے کی اصل وجہ کیا تھی۔ جہاز کو کسی تکنیکی خرابی، خراب موسم یا سمندر میں کسی اور ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا یا نہیں، اس بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
20 اگست کی رات پارادیپ سے روانہ ہوا تھا
حکام کے مطابق پاناما کے پرچم والا یہ جہاز 20 اگست کی رات تقریباً ساڑھے 10 بجے پارادیپ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔ جہازپرتقریباً 1700 ٹن آئرن اورفائنز یعنی لوہے کا باریک چورا لدا ہوا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز سے رابطہ تقریباً 200 ناٹیکل میل کی دوری پر ٹوٹا، جبکہ اس کے بعد جہازکے ڈوبنے کی اطلاع سامنے آئی۔ فی الحال جہاز کا نام، آئی ایم او نمبر اور رابطہ منقطع ہونے کی سرکاری تفصیلات کی باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔ بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں جہازکی آخری معلوم لوکیشن کے آس پاس تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور عملے کے ارکان کومحفوظ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

