بہار اسمبلی انتخابات میں نالندہ ضلع کی استھاواں اسمبلی سیٹ ایک بار پھر سیاسی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ یہاں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے جتیندر کمار، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے روی رنجن کمار اور جن سواراج پارٹی نے لتا سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔
استھاواں تحصیل تاریخی، ثقافتی اور زرعی اعتبار سے بہت مالا مال
استھاواں ، نالندہ ضلع کا ایک اہم تحصیل ہے، جو ضلع ہیڈکوارٹر بہار شریف سے تقریباً 11 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ یہ علاقہ تاریخی، ثقافتی اور زرعی اعتبار سے بہت مالا مال مانا جاتا ہے۔ اس کے نزدیک ہی دنیا بھر میں مشہور نالندہ یونیورسٹی (نالندہ مہاویہار) اور پاواپوری جیسے مذہبی مقامات موجود ہیں۔ استھاواں کے نزدیک بہنے والی دریائے پھلگو اس علاقے کی زندگی کی رگ مانی جاتی ہے۔ اس کی زرخیز زمین زرعی معیشت کی بنیاد ہے اور کاشتکاری یہاں کا بنیادی روزگار ہے۔ یہاں کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔ یہ علاقہ کبھی مگدھ سلطنت کا حصہ ہوا کرتا تھا اور آس پاس کے دیہاتوں کے لیے ایک مقامی تجارتی مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا۔ نالندہ یونیورسٹی کی قربت نے اس علاقے کی ثقافت، تعلیم اور طرزِ زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔
ہندو ہوں یا مسلمان، سب لگاتے ہیں ’گیلانی‘ سر نیم
استھاواں کا گیلانی گاؤں اپنی منفرد شناخت کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کے آم ملک اور بیرونِ ملک میں جانے جاتے ہیں۔ اس گاؤں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ چاہے ہندو ہوں یا مسلمان، تقریباً سبھی لوگ اپنے نام کے آگے ’گیلانی‘ بطور خاندانی نام استعمال کرتے ہیں۔ استھاواں کا جیئر گاؤں بھی مذہبی لحاظ سے اہم ہے۔ یہ گاؤں سورج دیوتا کی پوجا اور وشنو روایت کی پیروی کے لیے جانا جاتا ہے۔
سیاسی پس منظر
اگر سیاسی تاریخ کی بات کریں تو استھاواں اسمبلی حلقہ کی تشکیل 1951 میں ہوئی تھی۔ یہ نالندہ لوک سبھا حلقہ کے سات اسمبلی حلقوں میں سے ایک ہے، جس میں استھاواں ، اب تک اس سیٹ پر 18 انتخابات ہو چکے ہیں، جن میں 2001 کا ضمنی انتخاب بھی شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

