اٹاوہ میں بڑا حادثہ
اٹاوہ نیوز: اتر پردیش میں اٹاوہ-کانپور ہائی وے پر ایک بڑے حادثے کی وجہ سے کہرام مچ گیا۔ یہاں ایک بے قابو ٹرک ڈھابے میں گھس گیا، جس میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم-ایس ایس پی سمیت تمام پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی۔
موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اٹاوہ کے ڈی ایم اونیش رائے نے بتایا کہ ایک ڈمپر ٹرک بے قابو ہوکر ایک ڈھابے میں گھس گیا، جس کی وجہ سے 3 لوگوں کی موت ہوگئی اور 3 زخمی ہوگئے۔ فی الحال زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اٹاوہ کی قومی شاہراہ پر مانک پور موڑ کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگ ڈھابے پر بیٹھ کر چائے پی رہے تھے۔ اسی دوران بے قابو ڈمپر ڈھابے میں گھس گیا جس کے باعث ڈھابے میں بیٹھے 6 افراد دب گئے جن میں سے 3 ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ ڈی ایم اونیش کمار، ایس ایس پی سنجے کمار سمیت کئی تھانوں کی پولیس فورس کے علاوہ فائر بریگیڈ ایمبولینس کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایم خود مائیکروفون کا استعمال کرتے ہوئے نظر آئے۔
جھارکھنڈ نمبر کے ٹرک سے ہوا حادثہ
اس واقعہ کے بارے میں ڈی ایم اونیش کمار رائے نے بتایا کہ مانک پور موڑ کے قریب جھارکھنڈ نمبر والا ٹرک ایک ڈھابے سے ٹکرا گیا، جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور تین زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔ ٹرک کو ہٹا دیا گیا ہے، اب تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ حادثہ کیوں پیش آیا۔ واقعے کو ڈیڑھ سے دو گھنٹے گزر چکے ہیں جس میں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایس ایس پی سنجے کمار ورما نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ نشے میں تھا۔ ابتدائی طور پر یہ حادثہ نشے کی حالت میں پیش آیا۔ فی الحال تفتیش جاری ہے۔
#WATCH | Avnish Rai, DM, Etawah says, “A dumper truck rammed into a Dhaba. 3 people died and 3 injured in the incident. The injured have been hospitalised and bodies were recovered…a probe will be done…” https://t.co/VHWN1M8U36 pic.twitter.com/8Yhx0DCIrO
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) December 16, 2023
یہ بھی پڑھیں: ہماچل میں برف باری، دہلی میں شدید سردی! جنوبی ریاستوں میں بارش کا الرٹ،جانیں آج کیسا رہے گا موسم کا مزاج
بھارت ایکسپریس۔