مرکزی وزیرجینت چودھری نے سبھی پارٹی ترجمانوں کو فوری اثر سے ہٹا دیا ہے۔
نئی دہلی: مرکزمیں برسراقتدارنیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں شراکت دارراشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے لیڈراورمرکزی وزیر جینت چودھری نے اپنی پارٹی کے لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔ پارٹی نے اپنے سبھی ترجمان کوفوری اثرسے ہٹا دیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترلوک تیاگی کے ذریعہ ایک خط میں اس فیصلے سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔
جانکاری کے مطابق، آرایل ڈی چیف جینت چودھری کے حکم پریہ کارروائی کی گئی ہے۔ آرایل ڈی کی میرٹھ یونٹ نے اس فیصلے کی جانکاری اپنے میڈیا گروپ میں دی۔ گزشتہ دنوں ایک ترجمان نے وزیرداخلہ امت شاہ کے بیان کی تنقید کی تھی۔ اس کے بعد اب یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
Rashtriya Lok Dal (RLD) removes all its national and Uttar Pradesh spokespersons from their posts. pic.twitter.com/ziGIrHWHhO
— ANI (@ANI) December 23, 2024
آرایل ڈی لیڈرترلوک تیاگی کے ذریعہ جاری خط میں کہا گیا ہے کہ راشٹریہ لوک دل کے سبھی قومی ترجمانوں اوراترپردیش کے سبھی ترجمانوں کوفوری اثرسے برطرف کیا جاتا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ آرایل ڈی ترجمان کمل گوتم نے کہا تھا کہ وزیرداخلہ امت شاہ کا بیان صحیح نہیں ہے اورانہیں معافی مانگنی چاہئے۔ بابا صاحب ڈاکٹربھیم راؤامبیڈکرکوجو لوگ بھگوان مانتے ہیں، وہ بھگوان مانتے رہیں گے۔ ان کے لئے ایسا بیان مناسب نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔