جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ ’’فوجی حل کوئی حل نہیں ہے۔‘‘ پیر، 2 مئی کو ایک پریس کانفرنس میں گٹیرس نے کہا ’’واضح رہے کہ فوجی حل کوئی حل نہیں ہے۔ میں امن کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا نیویارک میں بند کمرے میں ایک ہنگامی اجلاس ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹیرس نے پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا ’’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر ہے۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ ڈالا ہے، اس لیے ان کے تعلقات میں اس قدر تناؤ دیکھ کر مجھے دکھ ہوتا ہے۔‘‘
“Military solution is no solution”: UN Secy General asks India, Pakistan to exercise “maximum restraint”
Read @ANI Story l https://t.co/xmUFYD5aMl#UN #AntonioGuterres #India #Pakistan pic.twitter.com/urKAqx7a7f
— ANI Digital (@ani_digital) May 5, 2025
پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی
انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے اور تناؤ کو کم کرنے کا وقت ہے۔ یہ وہ پیغام ہے جو میں دونوں ممالک کے ساتھ اپنی بات چیت میں دے رہا ہوں۔‘‘ وہیں پہلگام دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گٹیرس نے کہا ’’میں پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور اس کے ذمہ داروں کو قانونی اور معتبر طریقے سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


