Bharat Express DD Free Dish

António Guterres

لبنان میں تعینات اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس میں اس وقت تقریباً دس ہزار آٹھ سو امن اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں قریب ایک ہزار بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ حالیہ حملے میں کسی بھارتی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اٹلی کی نیوز ایجنسی ایڈنکرونوس کے مطابق، میلیونی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی، جن کا میں بہت احترام کرتی ہوں، نے 'I Am Georgia' کتاب کے بھارتی ایڈیشن کے تعارفی کلمات میں جو الفاظ کہے، وہ مجھے بہت متاثر کرتے ہیں۔ یہ الفاظ میرا احترام کرتے ہیں اور ہمارے ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ شہرپر قابو پائے، جہاں تقریباً 10 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔ بدھ کو اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شہر کے باشندگان کومنتقل کرنے کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی امداد کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں اورخیمے فراہم کیے جا چکے ہیں، لیکن امدادی تنظیمیں جنوب میں ساحلی علاقے کی تباہ کن صورت حال کے بارے میں بار بار خبردارکرتی رہی ہیں۔ غزہ کی جنگ میں 60 ہزارسے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹیرس نے پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

عالمی برادری اب اس امید پر نظریں جمائے ہوئے ہے کہ اقوام متحدہ کی مداخلت اور دیگر سفارتی کوششیں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روک سکیں گی۔

انھوں نے سوشل میڈیا کمپنیز اور آن لائن فلیٹ فارمز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آن لائن پلیٹ فارمز کو نفرت انگیز تقریر اور ہراسانی پر روک لگانی چاہیے۔ اور ہم سب کو تعصب، زینوفوبیا اور امتیازی سلوک کے خلاف بولنا چاہیے۔‘‘

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے مجرمانہ حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرنے سے قاصر ہے، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم جمانے کے لائق نہیں ہے۔ یہ (گوٹیرس) گوٹیریس ہیں، جسے اقوام متحدہ کی تاریخ پر ایک داغ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ دو لوگ برابری یا باہمی حقوق کا احترام کیے بغیر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں لہٰذا میری رائے میں مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں تو دو ریاستی حل ضروری ہے۔اقوام متحدہ کا مشرق وسطیٰ میں 1948 سے ایک فوجی نگرانی مشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے لکھا، 'میں اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس میں کئی بے گناہ شہری مارے گئے ۔جو جنگ کی صورتحال سے محض پناہ لئے ہوئےتھے۔

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے خاندانوں نےآج تل ابیب سے یروشلم تک پانچ روزہ مارچ کا آغاز کیا ہے تاکہ حکومت ان کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کرے۔وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے مزید کچھ نہ کرنے پر کچھ رشتہ داروں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔