متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اسکولوں میں ابتدائی کلاسز سے ہی اگلے تعلیمی سال سے مصنوعی ذہانت کی تعلیم کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس امر کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
ضمن خطط دولة الإمارات طويلة المدى في إعداد الأجيال القادمة لمستقبل مختلف .. وعالم جديد .. ومهارات متقدمة .. اعتمدت حكومة الإمارات اليوم المنهج النهائي لاستحداث مادة “الذكاء الاصطناعي” في كافة مراحل التعليم الحكومي في دولة الإمارات من رياض الأطفال وحتى الصف الثاني عشر بدءاً من…
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) May 4, 2025
ان کے اعلان کے مطابق اماراتی کابینہ نے مصنوعی ذہانت کے سلیبس کو متعارف کرانے کے لیے اس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سلیبس 12ویں جماعت تک تمام کلاسز کو درجہ بدرجہ پڑھایا جائے گا۔ جس سے اگلے تعلیمی سال کے دوران سرکاری تعلیمی اداروں میں یہ اہم مضمون شامل کر لیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا ‘ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے گہرا ادراک و سمجھ بوجھ حاصل کریں اور اس کے تکنیکی پہلو سے اچھی طرح آگاہ ہوں، مصنوعی ذہانت کے استعمال کے سلسلسے میں اس کی اخلاقیات اور حدود کا اندازہ کر سکیں۔ تاکہ یہ نئی ٹیکنالوجی ہمارے ملک و معاشرے کے لیے مفید ثابت ہو۔’
As part of the UAE’s long-term plans to prepare future generations for a different future, a new world, and advanced skills, the UAE government today approved the final curriculum to introduce “Artificial Intelligence” as a subject across all stages of government education in the…
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) May 4, 2025
شیخ محمد بن راشد نے کہا ‘یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں اور اپنی نئی نسل کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں ۔ تاکہ وہ ہمارے پرانے وقتوں کی طرح ٹیکنالوجی سے دور نہ رہ سکیں ۔ کیونکہ آج کے دور کے تقاضے مختلف ہیں۔ اس لیے طلبہ کو ضروری معلومات اور علم دیا جائے گا۔ ان کے اندر مہارتیں پید اکی جائیں گی جو مصنوعی ذہانت کے تصورات کو سمجھنے کے لیے اور انہیں عملی طور پر اختیار کرنے کے لیے ہوں گی۔ ‘
متحدہ عرب امارات کی وزیر تعلیم سارہ الامینی نے کہا ہے کہ کلاس روم کے اندر مصنوعی ذہانت کی تعلیم کا دیا جانا اس امر کا اظہار ہے کہ امارات حکومت نئی نسل اور مملکت کے مستقبل کو کس طرح دیکھنا چاہتی ہے۔
اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق ‘امارات ان ملکوں میں پہلا ملک ہوگا جو سکولوں کی سطح پر بچوں کو مصنوعی ذہانت کا نصاب باضابطہ طور پر پڑھائیں گے۔ یہ نصاب مصنوعی ذہانت کے 7 بنیادی شعبوں کو کور کرے گا۔ جس میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی تصورات، ڈیٹا کی اہمیت و استعمال، ایلگوریدم، سافٹ ویئر کا استعمال ، اخلاقی آگاہی اور ریئل ورلڈ میں اس کا اطلاق شامل ہوگا۔ ‘
نیز مختلف منصوبوں میں نئے رجحانات کو سامنے لانے کے لیے بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال پالسییوں اور سوسائٹی کی سطح پر بروئے کار لایا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

