Bharat Express-->
Bharat Express

New political controversy in Bihar: آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے پولیس افسر سے لگوائے ٹھمکے، بہار میں نیا سیاسی تنازعہ

ملک بھر میں ہولی کی تقریبات زور و شور سے منائی گئی ہیں۔ اسی دوران ایک تقریب میں بہار کے سابق وزیر اور آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو کے ایک ویڈیو نے بہار میں سیاسی ماحول گرم کر دیا ہے۔

ملک بھر میں ہولی کی تقریبات زور و شور سے منائی گئی ہیں۔ اسی دوران ایک تقریب میں بہار کے سابق وزیر اور آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو کے ایک ویڈیو نے بہار میں سیاسی ماحول گرم کر دیا ہے۔ اس ویڈیو میں تیج پرتاپ ایک پولیس افسر کو ناچنے کے لیے کہہ رہے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر اسے معطل کر دینے کی دھمکی دیتے نظر آ رہے ہیں۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

پٹنہ میں اپنی رہائش گاہ پر ہولی کے جشن کے دوران تیج پرتاپ یادو نے وہاں تعینات ایک پولیس اہلکار کو ناچنے کا حکم دیا۔ تیج پرتاپ یادو نے پولیس افسر کا نام لیتے ہوئے اسے مخاطب کیا اور کہا کہ اگر ٹھمکا نہیں لگاؤ گے تو معطل کر دیے جاؤگے۔ جس کے بعد اس پولیس اہلکار کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سیاسی ہلچل شروع

اس واقعہ کے بعد جے ڈی یو اور بی جے پی نے آر جے ڈی لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان راجیو رنجن پرساد نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’بہار میں جنگل راج ختم ہو گیا ہے، لیکن لالو یادو کے بیٹے اب بھی اپنی پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلے ہیں۔ پولیس والے کو دھمکیاں دینا اور اسے ڈانس کرنے پر مجبور کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔‘‘ جے ڈی یو کے ایک اور لیڈر اروند نشاد نے بھی اسے نامناسب قرار دیا اور کہا ’’اس واقعہ نے ہمیں لالو-رابڑی دور کی یاد دلا دی۔ تیج پرتاپ یادو نے جس طرح پولیس اہلکار کو ڈانس کرنے کا حکم دیا وہ غلط ہے۔ بہار اب بدل گیا ہے۔‘‘

وہیں بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’تیج پرتاپ یادو کے پاس کسی کو معطل کرنے کا حق نہیں ہے۔ یہ نتیش کمار کی حکومت ہے، جنگل راج نہیں۔‘‘ تاہم اس پورے معاملے پر ابھی تک آر جے ڈی کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ تیج پرتاپ یادو اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات کے سبب چرچا میں رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read