Bharat Express DD Free Dish

Tej Partap Yadav

چیک باؤنس کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو کے لیے اب سیاسی حلقوں سے بھی مدد سامنے آنے لگی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو نے اداکار کے اہل خانہ کو 11 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

تیجسوی یادو کے وعدے کے بارے میں تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ”اعلانات تو سب کرتے ہیں، مگر اقتدار میں آنے کے بعد لالچ آہی جاتا ہے۔ عوام سے کیے وعدے پورے کرنا ہی اصل سیاست ہے۔ اس لیے، اگر آپ عوام سے وعدے کرتے ہیں، تو آپ کو ان پر پورا اترنا چاہیے“۔

بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر جاری سیاسی ہلچل کے درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راشٹریہ جنتا دل لیڈر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹے تیج پرتاپ یادو کو مبینہ طور پر ’نوکریوں کے بدلے زمین‘ کے گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

ملک بھر میں ہولی کی تقریبات زور و شور سے منائی گئی ہیں۔ اسی دوران ایک تقریب میں بہار کے سابق وزیر اور آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو کے ایک ویڈیو نے بہار میں سیاسی ماحول گرم کر دیا ہے۔