وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روس کے کازان میں روس کی زیر صدارت منعقدہ 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔برکس کے سربراہان نےتکثیریت پسندی کو مضبوط بنانے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے حصول اور گلوبل ساؤتھ کے خدشات پر توجہ دلانے سمیت اہم موضوعات پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ سربراہان نے برکس کے 13 نئے پارٹنر ممالک کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے برکس سربراہی اجلاس کی دو نشستوں سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب دنیا تنازعات، سنگین ماحولیاتی اثرات اور سائبر خطرات سمیت غیر یقینی صورتحال اور متعدد چیلنجز سے گزر رہی ہے، جس کے پیش نظر برکس سے زیادہ توقعات وابستہ کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے تجویز دی کہ گروپ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عوام پر مبنی موقف اختیار کرے۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع کنونشن کو جلد اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
My remarks during the BRICS Summit in Kazan, Russia. https://t.co/TvPNL0HHd0
— Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2024
وزیر اعظم نے برکس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی گورننس کی اصلاحات کو فعال طور پر آگے بڑھائے۔جی 20 کی صدارت کے دوران ہندوستان کی میزبانی میں وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گروپ کو گلوبل ساؤتھ کے خدشات پر ترجیحی توجہ دینی چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گفٹ سٹی سمیت ملک بھر میںنیو ڈیولپمنٹ بینک کی علاقائی موجودگی سے ہندوستان نے نئی اقدار اور اثرات مرتب کیے ہیں۔ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے برکس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت میں تجارتی سہولت کاری، لچکدار سپلائی چین، ای کامرس اور خصوصی اقتصادی زون پر اس کی کوششوں سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے شروع کئے جانے والے برکس اسٹارٹ اپ فورم سے جو اس سال شروع کیا جانا ہے، برکس کے اقتصادی ایجنڈے میں نمایاں اہمیت کا اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے سی او پی 28 کے دوران اعلان کئے گئے انٹرنیشنل سولر الائنس، کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر، مشن لائف اینڈ گرین کریڈٹ کی پہل سمیت ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے حالیہ سبز اقدامات کی تفصیلی وضاحت کی۔ انہوں نے برکس کے رکن ممالک کو ان اقدامات میں شامل ہونے کی دعوت دی۔وزیراعظم نے 16ویں برکس سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر صدر ولادیمیر پوتن کو مبارکباد دی اور گروپ کی صدارت سنبھالنے پر برازیل کو نیک خواہشات پیش کئے ۔ سربراہی اجلاس کے اختتام پر رہنماؤں نے ’کازان اعلامیہ‘ کو اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
بھارت ایکسپریس۔