Bharat Express DD Free Dish

Devoleena Bhattacharjee On Interfaith Marriage: مسلم شہنواز سے شادی کے بعد کس مذہب کو مانتی ہیں دیوولینا بھٹاچارجی؟ بین مذاہب شادی پربتایا والدین کا ردعمل

دیوولینا بھٹا چارجی نے اپنی بین مذاہب شادی پرکھل کربات کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شہنواز شیخ سے شادی کے لئے ان کی فیملی بھی راضی نہیں تھی۔

اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی کو اسٹارپلس کے مقبول ٹی وی شو رہے ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ سے خوب شہرت ملی۔ انہیں گھرگھر میں گوپی بہو کے نام سے جانا گیا۔ اداکارہ نے دو سال پہلے اپنے جم ٹرینرشہنوازشیخ سے شادی کرلی۔ ایک ہندو بنگالی فیملی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کے لئے مسلم شخص سے شادی کرنا آسان نہیں تھا۔ حال ہی میں دیوولینا نے اپنی بین مذاہب شادی پرکھل کر بات کی ہے۔

دیوولینا بھٹا چارجی اور شہنواز شیخ حال ہی میں پارس چھابڑا کے پاڈ کاسٹ آبرا کا ڈابرا میں پہنچے تھے۔ اس دوران جوڑے نے اپنی پہلی ملاقات سے لے کرشادی کرنے تک کے سفر کے بارے میں بات کی۔ دیوولینا نے یہ بھی بتایا کہ بین مذاہب شادی (انٹرفیتھ میریج) کے بعد اداکارہ کس مذہب کو فالو کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ پہلی بارکسی پاڈ کاسٹ کا حصہ بنی ہیں۔

کہاں ملے دیوولینا-شہنواز؟

شہنوازشیخ کے س اتھ اپنی ملاقات کے بارے میں دیوولینا بھٹاچارجی نے کہا کہ ہم ملے لاک ڈاون سے پہلے تھے، لیکن ہمارا ریلیشن شپ لاک ڈاون کے دورمیں مضبوط ہوا۔ ہم جب ملے تھے تو ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا۔ ہم جب ملے تھے تو ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا۔ ملے تو جم مین تھے ورک آوٹ کرتے ہوئے۔ جم میں میں جاتی تھی وہیں پر وہ ٹریننگ کرتے تھے۔ ہم لوگ تو اچھے دوست تھے، ملنا، باتیں کرنا، کبھی کہیں جانا ہوا تو جاتے تھے، پارٹی وغیرہ کرتے تھے۔

دیوولینا نے کیا تھا شادی کے لئے پرپوز

دیوولینا نے مزید کہا کہ پھر اس کے بعد دھیرے دھیرے اور ہم قریب ہونے لگے اورایک دوسرے کو جاننے لگے۔ مطلب ایسا نہیں تھا۔ ہم دونوں کو ایک دوسرے کا کیمپین شپ اچھا لگنے لگا ایک دوسرے کا۔ کمپنی لگنے لگی تھی اور ایسا نہیں ہے۔ میں پہلے ریلیشن شپ میں نہیں رہی ہوں۔ مجھے پتہ تھا کہ ریلیشن شپ میں مجھے کیا چاہئے اور ایک پارٹنر میں مجھے کیا نہیں چاہئے۔ پھرایک دن میں نے ہی بولا کہ چل یار شادی کرلیتے ہیں۔

بین مذاہب شادی پر کیسا تھا والدین کا ردعمل

انٹرفیتھ میریج پر والدین کا ردعمل بتاتے ہوئے دیوولینا نے کہا کہ ان کے (شہنواز) گھرکا تو مجھے نہیں معلو، لیکن گھرپرکیا ہوا ہوگا، کیسے ہوا ہوگا۔ انہوں نے کیسے منایا تھا۔ میں نے تفصیل میں کچھ نہیں پوچھا میں نے بس اتنا ہی پوچھا کہ سب ٹھیک ہے گھرپر۔ انہوں نے بولا ہاں سب ٹھیک ہے۔ میں نے کہا کہ اوکے ویری گڈ۔ میری فیملی میں بہت پریشانی تھی۔ بھائی کی طرف سے بھی، ممی کی طرف سے بھی۔ اگرکسی نے دل سے سپورٹ کیا تھا وہ میری بڑی ماسی (خالہ) ہے اور میرے جو بڑے پاپا ہیں۔ ممی سپورٹ نہیں کر رہی تھیں، لیکن بعد میں مان گئی تھیں۔

کس مذہب کو مانتی ہیں دیوولینا بھٹا چاریہ

شادی کے بعد دیوولینا کس مذہب کو فالو کرتی ہیں، اس پرشہنوازشیخ نے کہا کہ انہوں نے یا فیملی نے کہ آپ بھی کنورٹ (مذہب تبدیل) ہوجاو یا پھرکچھ فورس نہیں کیا۔ دیوولینا نے بتایا کہ ہاں ایسا نہیں تھا کہ تمہیں میرا فالو کرنا پڑے گا یا مجھے تمہارا فالو کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ہم ملے بھی ویسے ہی تھے کہ جہاں پر مطلب ہمیں پتہ ہے کہ یہ مسلم ہے، میں ہندو ہوں۔ اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ اگرآپ کو ریلیشن بڑھانا ہے تو آپ کو ہرچیز کے لئے تیار رہنا پڑتا ہے۔ آگے ایسے موقع آسکتے ہیں کہ جہاں پر آپ کو کوئی نہ کوئی فیصلہ تو لینا پڑے گا۔

میں اپنا جو کلچر بچپن سے فالو کرتی آئی ہوں: دیوولینا

دیوولینا آگے کہتی ہیں کہ میرے دماغ میں بہت واضح تھا کہ جیسے بھی ہو میں اپنا جو کلچر بچپن سے فالو کرتی آئی ہوں۔ میں وہی فالو کروں گی اوران کا بھی ویسے ہی تھا۔ تو ہم نے کبھی ایک دوسرے کو وہ ساری چیزوں کو لے فورس ہی نہیں کیا۔ تمہیں ہندو ہونا پڑے گا یا تمہیں مسلمان ہونا پڑے گا۔ ایسی کوئی چیزیں یا کبھی کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read