Bharat Express DD Free Dish

“Pakistan is Congress’s mistake”: ’’کانگریس کی غلطی ہے پاکستان‘‘، امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس پر کی سخت تنقید

انھوں نے کہا کہ پاکستان کانگریس کی غلطی ہے اور اگر کانگریس نے تقسیمِ ہند کو قبول نہ کیا ہوتا تو آج پاکستان وجود میں نہ آتا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے۔

اتوار کو لوک سبھا میں جاری آپریشن سندور پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کانگریس کی غلطی ہے اور اگر کانگریس نے تقسیمِ ہند کو قبول نہ کیا ہوتا تو آج پاکستان وجود میں نہ آتا۔ امت شاہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کو مستقل رکنیت نہ ملنے کا ذمہ دار سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو کو ٹھہرایا۔ اب وزیر اعظم مودی اس کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ہندوستان کو یو این ایس سی کی مستقل رکنیت مل جائے۔

امت شاہ نے الزام لگایا کہ گاندھی خاندان کی ’’چین سے محبت‘‘ تین نسلوں سے جاری ہے اور جب بھارت کے فوجی ڈوکلام میں چینی فوجیوں کا مقابلہ کر رہے تھے، تب راہل گاندھی چینی سفیر سے ملاقات کر رہے تھے۔ وہیں پہلگام حملے کے ملزمان کے بارے میں مخالفین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے کم از کم 100 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ’’وہ جو آپ کے دور میں چھپے ہوئے تھے، آج انھیں تلاش کر کے ختم کیا جا رہا ہے۔‘‘

پاک مقبوضہ کشمیر کے لیے نہرو ہیں ذمہ دار: امت شاہ

امت شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (PoK) بھی جواہر لال نہرو کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ نہرو حکومت نے انڈس کے پانیوں کا 80 فیصد حصہ پاکستان کو دے دیا اور 1971 میں شملہ معاہدے کے دوران PoK کو نظر انداز کیا گیا۔ اگر تب PoK پر قبضہ کیا جاتا تو اب دہشت گرد کیمپوں پر حملے کی ضرورت نہ ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے دہشت گرد بھیجنے والوں کو اور آپریشن مہادیو نے دہشت گردوں کو ختم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ خبر سن کر حکومت اور اپوزیشن میں خوشی کی لہر ہونی چاہیے تھی، لیکن ان کے چہروں پر سیاہی پڑ گئی ہے‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read