Bharat Express DD Free Dish

Jawahar Lal Nehru

نئی دہلی میں منعقدہ اے جی نورانی میموریل لیکچر میں حامد انصاری نے اے جی نورانی کی تحریروں اور قوم پرستی سے متعلق ان کے خیالات پر گفتگو کی۔ اسی دوران انہوں نے نورانی کی کتاب کے تعارف میں درج جواہر لال نہرو کے ایک پرانے بیان کا حوالہ دیا۔ انصاری کے مطابق نورانی نے اپنی کتاب میں وزارت خارجہ کے افسران کی ایک میٹنگ کے دوران نہرو کے کہے گئے الفاظ کا ذکر کیا تھا، جنہیں اس وقت کے خارجہ سکریٹری جگت سنگھ گنڈیویا کے ریکارڈ سے جوڑا گیا تھا۔ انصاری نے نورانی کی کتاب کے حوالے سے نہرو کا یہ بیان پیش کیا کہ بھارت کے لیے خطرہ کمیونزم نہیں بلکہ ’ہندو دائیں بازو کی فرقہ واریت‘ ہے۔

وزیر اعظم مودی 10 جون کو آزاد بھارت کی تاریخ میں مسلسل سب سے زیادہ عرصے تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے لیڈر بن جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا طویل ترین مسلسل مدتِ اقتدار کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزرائے اعظم میں سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا ریکارڈ عبور کرنے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق 10 جون کو یہ ریکارڈ باضابطہ طور پر ٹوٹ جائے گا، جو بھارتی سیاسی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہوگا۔

لوک سبھا میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پہلے جواہر لال نہرو پر تنقید کرتے تھے، وہی آج ان کے اقوال کا حوالہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرکی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس پارٹی پرسخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی یہ ہضم نہیں کرسکتی کہ مودی وزیراعظم کیسے بن گئے۔

سال 2025 کے اختتام تک وزیر اعظم مودی نے 18 مرتبہ غیر ملکی پارلیمنٹ سے خطاب کر کے نہ صرف ایک تاریخی ریکارڈ بنایا، بلکہ بھارت کو ایسا ملک بنا دیا جس کی بات دنیا کی پارلیمنٹ میں سنجیدگی سے سنی جاتی ہے۔ آئیے لسٹ جانتے ہیں۔

اپنی فاتحانہ تقریر کے آغاز میں زہران ممدانی نے پنڈت جواہر لال نہرو کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، "جب میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں، مجھے پنڈت نہرو کے الفاظ یاد آرہے ہیں۔" آپ کو بتا دیں کہ ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئربنے ہیں۔ اس الیکشن میں اپنے حریف امیدوار کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ زہران ممدانی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بڑا دھچکا پہنچایا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کانگریس کی غلطی ہے اور اگر کانگریس نے تقسیمِ ہند کو قبول نہ کیا ہوتا تو آج پاکستان وجود میں نہ آتا۔

کمبھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو 1954 میں ہونے والے کمبھ کا ہے۔ اس میں سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو، سابق صدر ڈاکٹر راجندر پرساد اور اس وقت کے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ پنڈت گووند بلبھ پنت بھی نظر آ رہے ہیں۔

اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع کے سری نگر شہر میں کتاب میلے کی منسوخی کو لے کر کافی بحث چل رہی ہے۔ یہ بحث اس لیے ہو رہی ہے کہ میلے کے منتظمین تین جگہوں پر اس کی اجازت مانگنے گئے لیکن انہیں ایک کے بعد ایک جگہ سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔