Bharat Express

قومی

سونم وانگچک نے بتایا کہ وہ صرف پانی اور نمک کا استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی مہم کا نام کلائمیٹ فاسٹ رکھا ہے۔ سونم وانگچک کی حمایت میں لوگوں کی بڑی تعداد بھی بھوک ہڑتال پر ہیں۔

ایم پی سپریا سولےایک انٹرویو میں کئی بڑے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کا نظریہ مضبوط نہ ہوتا تو وہ 2017 میں کابینہ کی وزیر ہوتیں۔

جگمے کھیسار نمگیال وانگچک کے زیر اہتمام اس عشائیہ میں بادشاہ کے خاندان نے بھی شرکت کی۔ جس میں ان کی بیوی اور بچے بھی موجود تھے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کانگریس نے پیر کے روز امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ ہولی کے دن آئی اس لسٹ میں کل پانچ نام ہیں، جن میں چار راجستھان سے ہیں جبکہ ایک تمل ناڈو سے ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بھسما آرتی کے دوران مہاکال مندر کے اندورنی حصہ  میں گلال ڈالنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر بروقت قابو پالیا گیا۔  ہولی پر بابا مہاکال کو رنگ چڑھائے جاتے ہیں۔

بی جے پی نے راج ماتا امرتا رائے کو کرشنا نگرسیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ اس سیٹ پر گزشتہ بار مہوا موئترا نے جیت حاصل کی تھی۔

ملک بھر میں ہولی منائی جا رہی ہے۔ ہولی کھیلنے کے مختلف طریقے اور مختلف روایات ہر کونے میں نظر آتی ہیں، رنگ، گلال، مٹی، گوبر، بیئر-شراب... کوئی بھی اپنی پسند کے مطابق جشن منانے میں مگن ہے۔ ویڈیو دیکھیں-

BJP Candidate List 2024: بی جے پی نے اترپردیش میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے امیدواروں نے ایک اورلسٹ اتوارکو جاری کی ہے، جس میں پیلی بھیت سیٹ پرامیدوار کے نام کا اعلان ہوا ہے۔

ملک کے کئی حصوں سے آئے ہوئے بی ایس ایف کے جوانوں کو ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رنگوں کا تہوار مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ تہوار کے دن ایسے ہوتے ہیں جب افسروں اور سپاہیوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا، سب مل کر تہوار مناتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دی اور خواہش کی کہ پیار اور ہم آہنگی کے رنگوں سے سجا یہ روایتی تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش لائے۔