Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: یہاں انتخابی میدان میں نہیں ہوگی گاندھی فیملی، 35 سال کا سفر ختم

BJP Candidate List 2024: بی جے پی نے اترپردیش میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے امیدواروں نے ایک اورلسٹ اتوارکو جاری کی ہے، جس میں پیلی بھیت سیٹ پرامیدوار کے نام کا اعلان ہوا ہے۔

Lok Sabha Election 2024: بی جے پی نے اتوارکو اپنے امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں بی جے پی نے اترپردیش کی 13 سیٹوں پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے پیلی بھیت سیٹ پربھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس باربی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کو اپنا امیدوارنہیں بنایا ہے۔

دراصل، 1989 سے ہی اس سیٹ پرمینیکا گاندھی اورورون گاندھی لڑتے رہے ہیں۔ مینیکا گاندھی نے اس سیٹ پرپہلی بار1989 میں قسمت آزمائی کی تھی۔ تب انہوں نے تقریباً 1.31 لاکھ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد اس سیٹ پرگاندھی فیملی ہربارالیکشن لڑا ہے۔ مینیکا گاندھی نے 2004 تک اس سیٹ پرالیکشن لڑا اورجیت درج کی۔ اس کے بعد 2009 میں مینیکا گاندھی نے یہ سیٹ اپنے بیٹے ورون گاندھی کے لئے خالی کردی تھی۔ اس کے بعد 2009 میں ورون گاندھی نے جیت درج کی۔

ہربارتبدیل کیا امیدوار

سال 2009 میں ہوئے لوک سبھا الیکشن میں پہلی بار ورون گاندھی نے اس سیٹ سے تقریباً 2.80 لاکھ ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیتا تھا۔ اس کے بعد 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے پھر سے پیلی بھیت سے مینیکا گاندھی کو ٹکٹ دیا تھا۔ تب انہوں نے تقریباً تین لاکھ ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں پھرپارتی نے امیدوار تبدیل کیا اورپیلی بھیت سے ورون گاندھی کو امیدواربنایا تھا۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اس سیٹ پر بی جے پی کے ٹکٹ پرورون گاندھی نے تقریباً 2.55 لاکھ کے فرق سے الیکشن جیتا تھا۔ تاہم اس جیت کے بعد ورون گاندھی کے سُربدلنے لگے۔

طویل وقت سے وہ پارٹی لائن کے خلاف گئے اورانہوں نے حکومت کی تمام اسکیموں کے علاوہ کاموں پربھی سوال اٹھائے۔ کسان آندولن سے متعلق انہوں نے مودی حکومت کے رویے پر بھی تنقید کی تھی، جس کے بعد قیاس آرائیوں کا دورجاری تھا۔ تاہم اب بی جے پی کی فہرست آنے کے بعد قیاس آرائیوں کا دورتھم گیا ہے۔ بی جے پی نے اس سیٹ سے یوگی حکومت میں مرکزی وزیرجتن پرساد کواپنا امیدواربنایا ہے۔ یعنی 1989 کے بعد پہلی بارہوگا کہ اس سیٹ پرگاندھی فیملی سے کوئی الیکشن نہیں لڑے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Also Read