Bharat Express

قومی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے حماس کے حملے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ہم یکجہتی کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریڈیئنس ویکلی کے 60 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں سابق نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر حامد انصاری نے کہا کہ میڈیا سرکار کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتا ہے۔

مشاورت کے سکریٹری جنرل اور وفد کے سربراہ سید تحسین احمد نے اس موقع پرکہا کہ کچھ تفرقہ بازطاقتیں ملک میں انتشارپیدا کرنے کا رجحان رکھتی ہیں، ان کے منصوبے کوناکام بنانے کے لئے لوگوں کو متحد کرنا ضروری ہے۔

فوج کے قوانین کے مطابق اگنی ویر کو جوائنگ کے پہلے سال 4.76 لاکھ روپے کا پیکیج ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4 سال کی مدت کے اختتام تک اسے 6.92 لاکھ روپے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یعنی اگنی ویر کو ہر ماہ 30 ہزار سے 40 ہزار تنخواہ ملتی ہے۔

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں۔ بی جے پی نے کافی انتظار کے بعد تلنگانہ کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

اعظم خان کے ساتھ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور اہلیہ تنزین فاطمہ کو رام پور کی عدالت نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کا مجرم قرار دیا ہے اور تینوں کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ ایس آئی ٹی اتر پردیش میں مدارس کی فنڈنگ کی تحقیقات کرے گی۔ یہ ایس آئی ٹی اس بات کی جانچ کے لیے بنائی گئی ہے کہ کن مدارس کو بیرون ملک سے کتنی رقم مل رہی ہے اور یہ رقم کہاں استعمال ہو رہی ہے۔

دیسائی واگھ بکری گروپ میں چوتھی نسل کے کاروباری تھے۔ انہوں نے گروپ کو ملک کی ٹاپ تین چائے کمپنیوں میں شامل کرنے میں اہم رول  ادا کیا۔ جب انہوں نے 1995 میں کمپنی جوائن کی تو اس کی ولیوتقریباً 100 کروڑ روپے تھی۔ آج کمپنی کا کاروبار تقریباً 2000 کروڑ روپے کا ہے۔

Israel Hamas War: مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔ اس کا اثر دنیا کے مختلف کونوں میں دیکھا جا رہا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں اس جنگ کے حوالے سے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر کے …

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی کو اپنی پرانی سیٹ امیٹھی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں بی جے پی کی اسمرتی ایرانی نے شکست دی تھی۔ لیکن کانگریس یوپی کے سربراہ اجے رائے نے حال ہی میں کہا تھا کہ راہل گاندھی 2024 کا لوک سبھا الیکشن دوبارہ امیٹھی سے لڑیں گے۔