digital payments cut India’s welfare leakage: بی سی جی رپورٹ کے مطابق آدھار اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے فلاحی نظام میں رساؤ میں 13 فیصد کمی
بی سی جی کی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت کا ڈیجیٹل فلاحی ماڈل دیگر ممالک کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتیں عوامی اخراجات کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنا سکتی ہیں، بغیر اس کے کہ شہریوں کے لیے فلاحی فوائد تک رسائی مشکل ہو۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کا تجربہ عالمی سطح پر بہتر گورننس اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
India Seals Trade Pact With New Zealand: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ طے، بھارتی مصنوعات کو ٹیرف فری رسائی حاصل
بھارت اور نیوزی لینڈ نے پیر کے روز ایک اہم آزادانہ تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) پر دستخط کر دیے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی رفتار ملنے کی امید ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت کو نیوزی لینڈ کی منڈیوں تک ٹیرف فری رسائی حاصل ہو جائے گی، جبکہ دونوں ممالک نے آئندہ پانچ برسوں میں باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
Economic activity remained upbeat in Nov: نومبر کے مہینے میں ملک کی مجموعی معاشی سرگرمیوں میں استحکام، طلب کی صورتحال میں مضبوطی رہی برقرار: آربی آئی
آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے حالیہ مانیٹری پالیسی جائزے کے دوران کہا کہ اگرچہ مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں گھریلو معاشی سرگرمیاں مضبوط رہیں، لیکن بعض اہم ہائی فریکوئنسی اشاریے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ سال کے دوسرے نصف میں ترقی کی رفتار پہلی ششماہی کے مقابلے میں کچھ سست ہو سکتی ہے۔
Matua Community: متوا برادری سے وزیر اعظم مودی کی رسائی کیوں اہم ہے؟
مغربی بنگال کی سیاست اور سماجی تاریخ میں متوا برادری ایک ایسی جماعت ہے جس کے زخم صدیوں پرانے ہیں اور جس کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ 20 دسمبر 2025 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے نادیہ ضلع میں متوا برادری کے ایک بڑے اجتماع سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے اس حقیقت کو ایک بار پھر قومی سطح پر اجاگر کیا۔
TIET Scientists Develop Indigenous Device: ’میک ان انڈیا‘ آلہ بنے گا کینسر کا قاتل، تھاپرانسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں نے بھارت ایکسپریس کو بتائی انقلابی تکنیک
ڈاکٹر راجیش کھنہ اور ڈاکٹر مینک رائے نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دیسی ٹیکنالوجی نہ صرف میک اِن انڈیا مہم کو تقویت دے گی بلکہ مستقبل میں بھارت کو میڈیکل ڈیوائس کے شعبے میں خود کفیل بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
India Toward Space: بھارت کے خلائی سفر میں فیصلہ کن موڑ، اسرو انسانی پرواز کے خواب کے قریب، کیا اسرو 2026 میں رقم کرپائے گا تاریخ؟
جیسے ہی سال 2025 اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) ایک ایسے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے جو بھارت کی خلائی تاریخ کو نئی سمت دے سکتا ہے۔ 2026 کو بھارت کے خلائی سفر میں ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں سات اہم مشنز، خصوصاً گگن یان سے جڑے تجربات، ملک کو انسانی خلائی پرواز کے خواب کے مزید قریب لے جائیں گے۔
Lucknow is Becoming Defence Capital: لکھنؤ اب بھارت کی دفاعی طاقت کی نئی علامت، سپرسونک براہموس میزائل طاقت کا عالمی مرکز بننے کی جانب ایک اور قدم
تہذیب، شاعری، نوابی روایات اور جدوجہد کی تاریخ رکھنے والا شہر لکھنؤ اب بھارت کی دفاعی طاقت کی نئی علامت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ گنگا کے پرسکون بہاؤ کے قریب، شہر کے مضافات میں قائم براہموس ایرو اسپیس انٹیگریشن اینڈ ٹیسٹنگ فسیلٹی ایک ایسی جدید دفاعی تنصیب ہے جو نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر عسکری توازن کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
CM Yogi Adityanath on SIR: ایس آئی آرٹھیک سے نہیں کرانے والے اراکین اسمبلی کونہیں ملے گا ٹکٹ، یوگی آدتیہ ناتھ نے دی سخت وارننگ
یوپی میں ایس آئی آر سے متعلق وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پارٹی عہدیداران کو واضح طور پرکہہ دیا ہے کہ جہاں بھی ایس آئی آرٹھیک نہیں ہوگا، وہاں اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کٹنا طے ہے۔ اس لئے وہ لاپرواہی نہ کریں۔
India-Oman FTA: عمان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ برآمدی منڈیوں کی تنوع میں ثابت ہوگا مددگار
بھارت اور عمان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) نہ صرف دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گا بلکہ بھارت کے لیے برآمدی منڈیوں کی تنوع میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
Real Estate Investments: بھارت میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری نے قائم کیا نیا ریکارڈ، 77 ڈیل میں 10.4 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری
بھارت کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری نے 2025 میں نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ کنسلٹنگ فرم جے ایل ایل کے تجزیے کے مطابق، سال 2025 میں 77 سودوں کے ذریعے تقریباً 10.4 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جو اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ سرمایہ کاری ہے۔





