Jamia Islamia Sanabal’s Annual Program 2025: طالبان علوم نبوت اورعلمائے کرام اپنی اصل سے جڑے رہیں اور اپنی ذمہ داریوں کوادا کرتے رہیں، جامعہ اسلامیہ سنابل کے سالانہ اجلاس کے اختتامی پروگرام میں علماء ودانشوران کا اظہارخیال
تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل میں نادی الطلبہ کی جانب سے ہونے والے پانچ روزہ قراء تِ قرآن کریم، عربی، اردو، انگریزی اورہندی زبانوں میں تقریری وتحریری، مشاعرہ اور کوئز پرمشتمل سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ ان تمام پروگراموں میں طلبا نے مختلف مقابلوں میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا، جس میں دہلی کی جامعات، یونیورسٹیوں کے اساتذہ، پروفیسران اورائمہ وخطباء مساجد نے مختلف نشستوں میں حکم کے فرائض انجام دیئے۔
Dhurandhar becomes the second highest-grossing film: ’دھرندھر‘ 2025 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی، چھاوا اور سیّارا کو پیچھے چھوڑا
واضح رہے کہ ہندی زبان کی فلموں میں ’دھرندھر‘ اس وقت پہلے نمبر پر ہے، جبکہ تمام زبانوں کی فلموں میں دوسرے مقام پر موجود ہے۔ ایکشن، ڈراما اور سسپنس سے بھرپور ’دھرندھر‘ کو ناظرین کی زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ تھیٹروں میں اب بھی شائقین کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ اگر کمائی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی بلاک بسٹر ثابت ہو سکتی ہے۔
Delhi Pollution: اولا-اوبرکی ای-بسیں چلانے کی تیاری، رکشا کے لئے ہوں گے الگ روٹ… آلودگی اورٹریفک سے متعلق دہلی حکومت کا بڑا پلان
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ اب آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یوسی) چالان معاف نہیں ہوں گے۔ حکومت اولا-اوبر کے ساتھ مل کرای-بسیں چلانے کا امکان تلاش رہی ہے۔ ساتھ ہی ای-رکشا اورڈی ٹی سی روٹوں کو منظم طریقے سے ہموارکرے گی۔
Nitish Kumar & Samrat Choudhary meet PM Modi:بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی وزیراعظم مودی اور امت شاہ سے ملاقات
یہ ملاقات این ڈی اے کی بہار اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے پس منظر میں ہوئی۔ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت اور رہنمائی میں نہ صرف ملک بلکہ بہار بھی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس دوران ترقی یافتہ بہار کے اہداف سے متعلق قیمتی رہنمائی بھی حاصل ہوئی۔
Minister Of Electronics and Information Technology Ashwini Vaishnaw: الیکٹرانکس شعبے کی ترقی سے خواتین کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوئے: اشونی ویشنَو
بھارت کے الیکٹرانکس شعبے میں تیزی سے ہو رہی ترقی نے خواتین کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنَو نے پیر کے روز کہا کہ یہ شعبہ خاص طور پر خواتین کے لیے بلیو کالر ملازمتوں کا ایک مضبوط ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔
Kashmir’s Chillai-Kalan: کشمیر وادی میں ’چلّئی کلاں‘ کی دستک، کڑاکے کی سردی اور بھاری برفباری، 29 جنوری تک راحت کے آثار نہیں
شدید سردی کے باوجود چلّئی کلاں سیاحوں کے لیے ایک خاص کشش رکھتا ہے۔ تازہ برفباری کے بعد گلمرگ، سونمرگ اور پہلگام جیسے مقامات حسین ترین نظاروں میں ڈھل جاتے ہیں۔ اسکیئنگ، برفانی کھیل اور سفید مناظر دیکھنے کے شوقین سیاح بڑی تعداد میں کشمیر کا رخ کر رہے ہیں۔ ہوٹل مالکان اور سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کو امید ہے کہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔
پیسوں کی بدولت بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کر رہی ہے بی جے پی، ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی: ممتا بنرجی نے کردیا بڑا اعلان
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پرآئندہ اسمبلی الیکشن سے پہلے مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے اور ووٹرلسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیسوں کی بدولت یہ سب کررہی ہے اور اس سازش میں الیکشن کمیشن بھی شامل ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی۔
Syed Shahnawaz Hussain: ”مرکزی حکومت کا خزانہ بہار کے لیے کھلا ہے“: شاہنواز حسین
بی جے پی کے ترجمان سید شاہنواز حسین نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور وزیراعظم مودی کے درمیان حالیہ ملاقات کو نہایت مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد یہ نتیش کمار کا پہلا دورۂ دہلی تھا اور مرکزی حکومت بہار کی ترقی کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”مرکزی حکومت کا خزانہ بہار کے لیے کھلا ہے“ اور ریاست کو ترقی کے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
SP Chief hits back on Yogi Adityanath: ’’ملک کے اندر دو نمونے ہیں‘‘ یوگی آدتیہ ناتھ کا راہل گاندھی اور اکھلیش یادو پر حملہ، ایس پی سربراہ کا پلٹ وار
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا کہ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھے گی، سماج وادی پارٹی سے وابستہ افراد کے روابط سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بھی اس معاملے کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت چلانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سخت لہجے میں کہا: ’’اس معاملے میں کوئی بھی ملزم بچ نہیں پائے گا۔ اور فکر نہ کریں، جب وقت آئے گا تو بلڈوزر کارروائی کی تیاری بھی کی جائے گی۔ اُس وقت شکایت مت کیجیے گا۔‘‘
Uttarakhand Forest Land Illegal Encroachment: اتراکھنڈ میں جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضوں پر سپریم کورٹ سخت، سی جے آئی نے کہا- ’افسران خاموش تماشائی بنے رہے، یہ حیران کن ہے‘
اتراکھنڈ میں جنگلاتی اراضی پر بڑھتے ہوئے غیر قانونی قبضوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت اور متعلقہ افسران کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک اور حیران کن ہے کہ حکام اپنی آنکھوں کے سامنے جنگلاتی زمین پر قبضوں کو خاموشی سے دیکھتے رہے۔





