Bharat Express DD Free Dish

Nitish Kumar & Samrat Choudhary meet PM Modi:بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی وزیراعظم مودی اور امت شاہ سے ملاقات

یہ ملاقات این ڈی اے کی بہار اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے پس منظر میں ہوئی۔ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت اور رہنمائی میں نہ صرف ملک بلکہ بہار بھی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس دوران ترقی یافتہ بہار کے اہداف سے متعلق قیمتی رہنمائی بھی حاصل ہوئی۔

نئی دہلی: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے پیر کے روز دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر راجیو رنجن (للن) سنگھ بھی موجود تھے۔

Chief Minister of Bihar, Shri @NitishKumar, Deputy CM, Shri @samrat4bjp and Union Minister, Shri @LalanSingh_1 met Prime Minister @narendramodi today. pic.twitter.com/PUBfVW5llj

این ڈی اے کی تاریخی جیت کے بعد ملاقات

ملاقات این ڈی اے کی بہار اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے پس منظر میں ہوئی۔ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ این ڈی اے کو بہار میں زبردست عوامی مینڈیٹ ملنے کے بعد وزیراعظم مودی سے یہ ملاقات کی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت اور رہنمائی میں نہ صرف ملک بلکہ بہار بھی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس دوران ترقی یافتہ بہار کے اہداف سے متعلق قیمتی رہنمائی بھی حاصل ہوئی۔

وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات

وزیرداخلہ امت شاہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’’ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر للن سنگھ اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے ملاقات ہوئی۔ مودی جی اور نتیش جی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت ریاست میں عوامی بہبود اور گڈ گورننس کو مزید بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

نتیش کمار کا دسویں مرتبہ حلف

قابلِ ذکر ہے کہ نومبر میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صدر نتیش کمار نے ریکارڈ دسویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت این ڈی اے کے کئی سینئر رہنما شریک ہوئے تھے۔

2025 اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی

2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے نے زبردست اکثریت حاصل کرتے ہوئے 243 میں سے 202 نشستیں جیتیں، جبکہ مہاگٹھ بندھن صرف 35 نشستوں تک محدود رہا۔ اس طرح این ڈی اے نے ایوان میں تین چوتھائی اکثریت حاصل کی۔

این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 89 نشستیں

جنتا دل (یونائیٹڈ) نے 85 نشستیں

لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے 19 نشستیں

ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) نے 5 نشستیں

راشٹریہ لوک مورچہ نے 4 نشستیں حاصل کیں

واضح رہے کہ یہ بہار کی سیاست میں دوسری مرتبہ ہے جب این ڈی اے نے 200 سے زائد نشستیں حاصل کیں۔ اس سے قبل 2010 میں اتحاد نے 206 سیٹیں جیتی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read