Bharat Express DD Free Dish

Rajiv Ranjan

یہ ملاقات این ڈی اے کی بہار اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے پس منظر میں ہوئی۔ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت اور رہنمائی میں نہ صرف ملک بلکہ بہار بھی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس دوران ترقی یافتہ بہار کے اہداف سے متعلق قیمتی رہنمائی بھی حاصل ہوئی۔

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس میں جے ڈی یو دہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ کیجریوال کا پروانچل اور بہارکے لوگوں کے تئیں جو محبت نظرآرہی ہے، اسے ویڈیو اورآڈیوایکسپوز کرے گی۔ 

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آبادی کے حساب سے پالیسی بنائی جانی چاہئے۔ اگر عوام کی آبادی کے مطابق پالیسیاں نہ بنائی جائیں تو ضرورت مندوں کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا اور پالیسیاں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

جے ڈی یو کے ایم پی راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے کہا کہ کانگریس ایم پی کے سی وینوگوپال اقلیتوں کی بات کررہے ہیں۔ اس ملک میں ہزاروں سکھوں کو مارنے کا کام کس نے کیا؟ سب جانتے ہیں کہ کانگریس نے یہ کیا ہے۔