US Welcomes India SHANTI Bill: امریکہ نے بھارت کے شانتی بل کا کیا خیرمقدم، انرجی تحفظ اور جوہری تعاون کو ملے گا فروغ
امریکہ نے بھارت کے شانتی بل 2025 کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان انرجی تحفظ کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے اور پُرامن سول نیوکلیئر شراکت داری کو آگے بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون سے نہ صرف بھارت کے جوہری توانائی کے شعبے میں اصلاحات آئیں گی بلکہ بھارت۔امریکہ تعلقات کو بھی نئی مضبوطی ملے گی۔
Smartphone Ban For Women: راجستھان میں پنچایت کا فرمان: 24 سے زائد گاؤں میں خواتین کے لیے اسمارٹ فون پر پابندی
راجستھان کے جالور ضلع سے سامنے آنے والے ایک فیصلے نے سماجی اور سیاسی سطح پر شدید بحث کو جنم دے دیا ہے۔ سندھا ماتا پٹی علاقے میں چودھری (پٹیل) سماج کے پنچوں نے 24 سے زائد گاؤں میں خواتین، نوجوان لڑکیوں اور طالبات کے اسمارٹ فون استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Weather Update: سخت سردی کی زد میں شمالی بھارت، کئی علاقوں میں گھنے کہرے کے سبب عوام کا برا حال، سرد لہر کا اورنج الرٹ
دسمبر کے مہینہ میں سردی بڑھ گئی ہے اور سردی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔ کشمیر اور ہماچل پردیش کی پہاڑیوں پر حالیہ برف باری اور بارش کے بعد اس کا براہِ راست اثر اب شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں نظر آنے لگا ہے۔ پہاڑوں سے چلنے والی برفیلی ہواؤں نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور بہار سمیت کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث سردی میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔
PM Modi Paid Tribute To Bharat Ratna Chaudhary Charan Singh: وزیراعظم مودی نے بھارت رتن چودھری چرن سنگھ کو پیش کیا خراجِ عقیدت، کسانوں کے لیے ان کے خدمات کو کیا یاد
وزیراعظم مودی نے منگل کے روز سابق وزیراعظم اور بھارت رتن چودھری چرن سنگھ کی جینتی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زرعی شعبے کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی اور سماج کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے چودھری چرن سنگھ کی خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ قوم ان کی قربانیوں اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
India-New Zealand Free Trade Agreement: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخی آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات مکمل
بھارت اور نیوزی لینڈ نےایک جامع، متوازن اور مستقبل پر مبنی آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کیا ہے، جو وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت میں ہند-بحرالکاہل خطے کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں ایک اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
PM Modi Holds Talks With New Zealand PM: وزیر اعظم مودی کی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت، بھارت-نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدے کا اعلان
وزیر اعظم مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے مشترکہ طور پر تاریخی، جرأت مندانہ اور دونوں ملکوں کے لیے فائدے مند بھارت-نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کا اعلان کیا۔
Actress Daljeet Kaur: دو شادیاں ٹوٹ گئیں، مگر حوصلہ رکھا برقرار، اداکارہ دلجیت کور اب بنیں گی بزنس وومن
دلجیت کور نے ای ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ جلد ہی چاندی کے زیورات (سلور جیولری) کا اپنا برانڈ لانچ کرنے والی ہیں۔ زیورات ڈیزائن کرنا ان کا پرانا شوق رہا ہے اور لوگ اکثر ان کے زیورات کی تعریف کرتے تھے۔ اسی حوصلہ افزائی کے بعد انہوں نے اپنے شوق کو کاروبار میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
‘Constitutional Spirit Of The House’: ’’ایوان کے وقار، توازن اور آئینی روح کے محافظ ہیں اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا‘‘ ڈاکٹر راجیشور سنگھ کا اظہار خیال
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اسمبلی اسپیکر کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی سطح پر بھی ستیش مہانا کی رہنمائی اور دعائیں ہمیشہ حوصلہ افزا رہی ہیں۔ ان کے الفاظ تجربے، حساسیت اور ادارہ جاتی ذمہ داری کے احساس سے لبریز ہوتے ہیں، جو عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے تئیں وابستگی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
Adani Foundation Humanitarian Aid: لکھنؤ: طالب علم انوپ مشرا کو ملی نئی زندگی، اڈانی فاؤنڈیشن نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا پورا خرچ کیا برداشت
اڈانی گروپ کاروباری دنیا میں ایک بڑا نام ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی اور سماجی ذمہ داری اس کی شناخت کا اہم حصہ ہے۔ گوتم اڈانی کی یہ حساسیت اور خدمت خلق کا جذبہ سماج میں ایک مثبت پیغام دیتا ہے اور ضرورت مندوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوتا ہے۔
Jamia Islamia Sanabal’s Annual Program 2025: طالبان علوم نبوت اورعلمائے کرام اپنی اصل سے جڑے رہیں اور اپنی ذمہ داریوں کوادا کرتے رہیں، جامعہ اسلامیہ سنابل کے سالانہ اجلاس کے اختتامی پروگرام میں علماء ودانشوران کا اظہارخیال
تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل میں نادی الطلبہ کی جانب سے ہونے والے پانچ روزہ قراء تِ قرآن کریم، عربی، اردو، انگریزی اورہندی زبانوں میں تقریری وتحریری، مشاعرہ اور کوئز پرمشتمل سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ ان تمام پروگراموں میں طلبا نے مختلف مقابلوں میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا، جس میں دہلی کی جامعات، یونیورسٹیوں کے اساتذہ، پروفیسران اورائمہ وخطباء مساجد نے مختلف نشستوں میں حکم کے فرائض انجام دیئے۔





