Bharat Express

Sunita Kejriwal Press Conference: ”کیجریوال لوہے کے بنے ہیں، لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ…“ سنیتا کیجریوال نے پڑھا وزیراعلیٰ کا پیغام

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ آپ کے بیٹے اورآپ کے بھائی کیجریوال (اروند) نے جیل سے آپ کے لئے ایک پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیارے ملک کے باشندوں مجھے کل گرفتار کرلیا گیا۔ میں اندر رہوں یا باہرہرلمحے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں ہیں۔ اس درمیان وزیراعلیٰ کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ای ڈی کی حراست میں لکھا اروند کیجریوال کا لکھا پیغام پڑھتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت جدوجہد کی ہے۔ اس گرفتاری سے میں حیران نہیں ہوں۔ میری زندگی ہی جدوجہد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال لوہے کے بنے ہیں اوربہت مضبوط ہیں۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے آج ہفتہ کو اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ”آپ کے بیٹے اورآپ کے بھائی کیجریوال (اروند) نے جیل سے آپ کے لئے ایک پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ملک کے باشندوں مجھے (اروند کیجریوال) کل گرفتارکرلیا گیا۔ میں اندررہوں یا باہر ہرلمحے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔“

انہوں نے مزید کہا، ”میری زندگی کا ہرلمحہ ملک کے لئے وقف ہے۔ میری زندگی جدوجہد کی رہی ہے، اس لئے مجھے یہ گرفتاری حیران نہیں کرتی۔ ہمیں مل کرملک کو دنیا کا سب سے طاقتورملک بنانا ہے۔ ہمارے ملک کے اندراورباہرکئی طاقتیں ہیں جو ہمارے ہندوستان کو کمزور کررہی ہیں۔ ہمیں ان طاقتوں کو ہرانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا، “کوئی جیل مجھے اندرنہیں رکھ سکتی، میں باہرآؤں گا اوراپنا وعدہ پورا کروں گا۔“

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read