Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: ہولی کے جشن کے درمیان کانگریس کی چھٹی لسٹ جاری، دیکھئے کس کو کہاں سے دیا گیا ٹکٹ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کانگریس نے پیر کے روز امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ ہولی کے دن آئی اس لسٹ میں کل پانچ نام ہیں، جن میں چار راجستھان سے ہیں جبکہ ایک تمل ناڈو سے ہے۔

Congress candidates Sixth List: لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کانگریس نے پیر (25 مارچ، 2024) کو امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ ہولی کے دن آئی اس لسٹ میں کل پانچ نام ہیں، جن میں چار راجستھان سے ہیں جبکہ ایک تمل ناڈو سے ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے تمل ناڈو اسمبلی کی سیٹ نمبر 233 ولونکوڈ سے ضمنی الیکشن میں ڈاکٹر تھرہائی کتھربٹ کی امیدواری کو منظوری دے دی ہے۔

کانگریس نے اس سے پہلے تین امیدواروں والی پانچویں فہرست اتوار (24 مارچ) کو جاری کی تھی۔ اس فہرست میں تینوں نام راجستھان (چندرپور، جے پور اوردوسا) سے تھے۔ جبکہ اس سے ایک دن پہلے یعنی کہ 23 مارچ کوکانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے چوتھی لسٹ کے تحت امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

دراصل، لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی، جس کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ کانگریس نے اس سے پہلے گزشتہ روزاپنی پانچویں فہرست جاری کی تھی اوراب چھٹی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔