Bharat Express

Bomb Threat at Delhi School:  دہلی کے اسکول اورکالج کو بم سے اڑانے کی دھمکی،ایکشن میں آئی پولیس انتظامیہ،تحقیقات شروع

واضح رہے کہ  گزشتہ روز دہلی سے متصل نوئیڈا کے شیو نادر اسکول میں بھی بم کی دھمکی دی گئی تھی۔  یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی۔جس کے بعداسکول انتظامیہ نے تمام طلباء کو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا۔

دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج کے ساتھ ساتھ مشرقی دہلی کے اسکولوں میں بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی ہے ،جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دہلی کے اسکولوں میں بم کے دھمکی کی اطلاع ملی ہے۔البتہ آج پھر دہلی کے کئی اسکولوں میں بم نصب کیے جانے کی خبریں آرہی ہیں، جس کے بعد انتظامیہ الرٹ موڈ میں آگئی ہے۔  گزشتہ چند مہینوں میں اس طرح کی کئی کالیں موصول ہوئی ہیں  لیکن یہ تمام کالز فرضی ثابت ہوئی ہیں۔  بعض اوقات سکول کے بچے بھی اس طرح کی دھمکی دیتے  پائے گئے ہیں۔

مشرقی دہلی کے کئی اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ملنے پر اسکول انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔  پولیس فوراً حرکت میں آئی اور تحقیقات کے لیے اسکولوں میں  پہنچ گئی۔  اسکول انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر طلباء کو اسکول کیمپس سے نکال لیا ہے۔   حالانکہ  پولیس کو تفتیش میں ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

اسکول انتظامیہ نے اٹھائے فوراً یہ قدم 

دھمکی آمیز ای میل اور کال  موصول ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ نے والدین کو مطلع کیا اور طلبا کو گھر بھیجنے کا عمل شروع کردیا۔   کچھ اسکولوں نے سرکاری پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کو فوری طور پر بند کیا جارہا ہے اور متعلقہ حکام سے رہنمائی لی جارہی ہے۔

نوئیڈا کے اسکول میں بم  کی دھمکی

واضح رہے کہ  گزشتہ روز دہلی سے متصل نوئیڈا کے شیو نادر اسکول میں بھی بم کی دھمکی دی گئی تھی۔  یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی۔جس کے بعداسکول انتظامیہ نے تمام طلباء کو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا۔ گزشتہ روز یعنی 6 فروری کو نوئیڈا کے چار اسکولوں میں بم نصب ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، لیکن  وہاں کچھ نہیں ملا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read