Bharat Express DD Free Dish

Delhi School Bomb Threat

پولیس ذرائع کے مطابق فی الحال کسی بھی مشتبہ چیز کی اطلاع نہیں ملی ہے،قابل ذکر بات یہ ہےکہ مکمل تفتیش جاری ہے۔ ساتھ ہی دھمکی دینے والے شخص یا افراد کی شناخت کے لیے کال ڈیٹیلز اور تکنیکی شواہد کی جانچ کی جا رہی ہے۔

دہلی کے ایمِٹی اور برلا ودیا نکیتن سمیت کئی اسکولوں کو جمعرات کی صبح بم  سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کو خالی کروایا، تلاشی مہم چلائی اور سکیورٹی سخت کر دی ہے۔

ڈی پی ایس دوارکا نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ہفتہ 20 ستمبر 2025 کو اسکول بند رکھنے اور اسی دن ہونے والے مڈٹرم امتحانات کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز دہلی سے متصل نوئیڈا کے شیو نادر اسکول میں بھی بم کی دھمکی دی گئی تھی۔  یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی۔جس کے بعداسکول انتظامیہ نے تمام طلباء کو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا۔

دہلی کے 400 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ایک بچہ سامنے آیا ہے جس کا لیپ ٹاپ اور موبائل اسکولوں کو دھمکیاں بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آر کے پورم میں واقع دہلی پبلک اسکول سمیت کئی اسکولوں کو14 دسمبر کی صبح ایک بار پھر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ یہ اطلاع ملتے ہی اسکول میں بھگدڑمچ گئی۔