Bharat Express

Delhi School Bomb Threat: دہلی کے ڈی پی ایس سمیت کئی اسکولوں کو پھر سے بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک ہفتے میں تیسرا معاملہ

آر کے پورم میں واقع دہلی پبلک اسکول سمیت کئی اسکولوں کو14 دسمبر کی صبح ایک بار پھر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ یہ اطلاع ملتے ہی اسکول میں بھگدڑمچ گئی۔

دہلی کے ڈی پی ایس سمیت کئی اسکولوں کو پھر سے بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک ہفتے میں تیسرا معاملہ

Delhi School Bomb Threat:  آر کے پورم میں واقع دہلی پبلک اسکول سمیت کئی اسکولوں کو14 دسمبر کی صبح ایک بار پھر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ یہ اطلاع ملتے ہی اسکول میں بھگدڑمچ گئی۔ اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر دہلی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کو دھمکی آمیز ای میل کی اطلاع دی۔ پولیس ٹیموں نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اب تک کی تفتیش میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق اسکولوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے صبح 6 بجے دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ نے اسکول کیمپس پہنچ کر تحقیقات شروع کی۔ آپ کی جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ اس سے قبل جمعہ (13 دسمبر) کو دہلی کے ایسٹ آف کیلاش ڈی پی ایس، سلوان پبلک اسکول، ماڈرن اسکول اور کیمبرج اسکول کو بھی بم کی دھمکی ملی تھی۔ دوسری جانب، اس سے پہلے پیر (9 دسمبر) کو دہلی کے تقریباً 40 اسکولوں کو اسی طرح نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ایک ہفتے میں دھمکی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

ابھی تک کی تفتیش میں کچھ نہیں ملا

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ملنا اب ایک عام سی بات بن گئی ہے۔ آئے روز معصوم بچوں سے بھرے اسکولوں کو فون یا ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو کہ تشویشناک امر ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک یہ تمام دھمکیاں افواہیں ہی نکلی ہیں۔ تاہم سکیورٹی ادارے ایسے کسی خطرے کو ہلکے سے لینے کی غلطی نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں- Lal Krishna Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت پھر ہوئی خراب، دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل

اسکولوں کو دھمکیوں کا معاملہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ ای میل آتے ہی اسکول انتظامیہ سب سے پہلے پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بچوں کے والدین کو اطلاع دیتی ہے اور بچوں کو بحفاظت گھر بھیجنے کے لیے ایمرجنسی پروٹوکول نافذ کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی دھمکیوں کی وجہ سے اسکولوں میں کئی بار چھٹیوں کا اعلان کرنا پڑتا ہے اور بچوں کی کلاسیں متاثر ہو رہی ہیں۔ ساتھ ہی والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس