بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
نئی دہلی: بی جے پی کے سینئرلیڈراورسابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ انہیں دہلی کے اپولواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لال کرشن اڈوانی 97 سال کے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی طبیعت خراب چل رہی تھی۔ لال کرشن اڈوانی کی اس سے پہلے بھی طبیعت خراب ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ہفتہ کے روزیعنی آج (14 دسمبر) انہیں اپولواسپتال میں داخل کرایا گیا۔ قابل ذکرہے کہ گزشتہ 5-4 ماہ کے اندر وہ چوتھی باراسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
I pray for a good, healthy recovery for our tallest leader, Shri. LK Advani as he is admitted into Appollo Hospital, Delhi. pic.twitter.com/1MgqdLfdFy
— K.Krishna Sagar Rao (@BJPKrishnasagar) December 14, 2024
لال کرشن اڈوانی گزشتہ کچھ وقت سے صحت سے متعلق پریشانیوں سے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ان دنوں اپنے گھرپر ہی رہتے ہیں اورکسی بھی عوامی پروگرام میں شامل نہیں ہوتے۔ اڈوانی کو اس سال ملک کے سب سے بڑے اعزاز بھارت رتن سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔ تاہم وہ طبیعت ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے وہ راشٹرپتی بھون کی تقریب میں نہیں پہنچ سکے تھے۔ انہیں ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن سے سرفراز کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔