Bharat Express DD Free Dish

Lal Krishna Advani

وزیر اعظم مودی نے اپنے مضمون میں 1991 کے لوک سبھا انتخابات کی یادیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت یہ طے ہوا تھا کہ لال کرشن اڈوانی دو لوک سبھا نشستوں سے انتخاب لڑیں گے، جن میں ایک نشست گاندھی نگر کی تھی۔ اڈوانی کا گجرات سے کافی پرانا تعلق رہا ہے، اس لیے یہاں سے انتخاب لڑنا ان کے لیے ایک طرح سے گھر واپسی جیسا تھا۔مودی کے مطابق تقسیم کے بعد اڈوانی کے والد کَچھ آ کر آباد ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ 1976 میں، جب ملک میں ایمرجنسی اپنے عروج پر تھی، اڈوانی گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’ملک کی خدمت کے مترادف، بی جے پی کے معمار اور اصول پسند سیاست داں لال کرشن اڈوانی آج 99 سال مکمل کرکے اپنی زندگی کے 100ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ بی جے پی کے کروڑوں کارکنوں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی دلی مبارکباد۔‘‘انہوں نے مزید لکھا کہ ایک عام خاندان سے نکل کر بی جے پی کے بانی رکن، قومی صدر اور ملک کے نائب وزیر اعظم تک کا ان کا سفر ہر ذمہ داری میں عوامی خدمت اور ملک کو سب سے پہلے رکھنے کی زندہ مثال ہے۔

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ انہوں نے اڈوانی کے سفر کو یاد کیا ہے، جس میں تقسیم کے خوف کا سامنا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے سے لے کر جن سنگھ کو مضبوط بنانے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تشکیل تک کا سفر شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد، سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا کی قیادت اور حکومت میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت جیسے اہم پہلوؤں کا بھی ذکر کیا ہے۔

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ متعدد مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2002 سے 2004 تک ملک کے نائب وزیر اعظم کی ذمہ داری سنبھالی۔اس کے علاوہ وہ مرکزی وزیر داخلہ اور مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جیسے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سامنے آنے والی معلومات کے مطابق، انہیں سینے میں انفیکشن اور عمر سے متعلق صحت کے مسائل کے علاج کے لیے دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسپتال کی جانب سے ان کی صحت کے بارے میں تازہ معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی ووٹر فہرست سے میچ نہیں ہو سکا تھا۔ایسے زیادہ تر معروف ووٹر نئی دہلی اسمبلی حلقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انتخابی حکام کے مطابق نوٹس جاری ہونے کا مطلب ووٹر کا نام خود بخود فہرست سے خارج ہونا نہیں ہے۔

نئی دہلی: اپنے بیباک اور اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار وجہ بنی ہے ان کی جانب سے بی جے پی کے قد آور لیڈر اور بھارت رتن لال کرشن آڈوانی کی تعریف، جس پر سیاسی ہلچل …

وزیراعظم مودی نے این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں امت شاہ کی تعریف کی۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے نام پر ایک خصوصی ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔

بی جے پی کے سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ انہیں دہلی کے اپولواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھارت رتن سے نوازے گئے اڈوانی کا شمار ملک کے سینئر لیڈروں میں ہوتا ہے۔ وہ جمعہ کو 97 سال کے ہو گئے۔ اڈوانی 1927 میں کراچی (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔