Bharat Express

Bomb threat

واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کو ملنے والی یہ دھمکی کسی خط یہ ای میل کے ذریعے نہیں ہے بلکہ یہ فون ریزرو بینک کے کسٹمر کیئر نمبر پرکیا گیا تھا جہاں فون کرنے والے شخص نے خود کو لشکر طیبہ کا چیف بتاکر دھمکی دی۔

ایئر لائنس کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر تمام ایئرپورٹس پر بم تھریٹ اسسمنٹ ٹیم (بی ٹی اے سی) کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ BTAC ٹیم بم کی دھمکی کی کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرے گی۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی سے بنگلور جانے والے اکاسا ایئر کے طیارے میں بم کی دھمکی سے متعلق ایک سیکورٹی الرٹ موصول ہوا تھا۔ معیاری حفاظتی پروٹوکول کے بعد، ہوائی جہاز کو فوری طور پر واپس دہلی کے IGI ہوائی اڈے پر پہنچا دیا گیا، جہاں وہ بحفاظت اتر گیا۔

بم کی دھمکیاں ملنے کے بعد ایئر انڈیا اور آکاسا ایئر لائنز سمیت چار طیاروں نے مختلف ہوائی اڈوں پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ایس راجہ ریڈی نے کہا کہ کسی نے دہلی پولیس کو فون کیا اور جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔ اس کے پیش نظر پولیس نے ایوی ایشن کمپنی اور وشاکھاپٹنم ایرپورٹ کو الرٹ کردیا۔

IndiGo نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "1 ستمبر 2024 کو بم کے خطرے کے پیش نظر جبل پور سے حیدرآباد جانے والی پرواز 6E 7308 کو ناگپور کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

اس سے قبل 30 اپریل کو بھی دہلی اور نوئیڈا کے کئی اسکولوں میں ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ حالانکہ، تفتیش کے بعد پولیس کو کچھ نہیں ملا۔ پولیس نے کہا تھا کہ بم کی دھمکی کے حوالے سے ہاکس کال کی گئی تھی۔

ملزم نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ کام مشہور ہونے کے لیے کیا تھا۔پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر نے کی اطلاع دی ہے۔

حال ہی میں دہلی کے اسکولوں، اسپتالوں، کالجوں اور ہوائی اڈوں پر بھی اسی طرح کے میل موصول ہوئے تھے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ میل کس نے بھیجے ہیں۔

پرواز میں بم ملنے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد اب اکسا ایئرلائن کی جانب سے بھی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ اکاسا ایئرلائنس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اکاسا ایئر کے ترجمان کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔