آدھار کارڈ ملک کے شہریوں کی شناخت کے لئے اہم دستاویزات میں سے ایک ہے۔ یہ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقاصد کے لیےکام آتا ہے۔ بہت سی ضروری خدمات ہمارے آدھار نمبر سے منسلک ہیں۔حال ہی میں مرکزی حکومت نے آدھار سے متعلق کچھ قوانین میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اب تمام نجی ادارے بھی اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے آدھار کی تصدیق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اس کا اعلان کیاہے۔ حکومت نے کہا کہ یہ قدم لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے اور انہیں آدھار کی تصدیق کے ذریعے مختلف خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
Aadhaar card ka ek bahut bada update aa chuka hai. Ab aap online sirf address update kar sakte hain, baki sab cheezon ke liye aapko offline jana padega kisi bhi nearest Aadhaar center me.
Lekin ab government ne iski samasya ka bhi samadhan nikala hai. Ab aap online slot book kar… pic.twitter.com/kgMiWLI698
— Mohini Of Investing (@MohiniWealth) November 30, 2024
بہتر حکمرانی کے لیے آدھار کی توثیق
حکومت نے کہا ہے کہ آدھار کی تصدیق سے کئی تنظیموں کی فیصلہ سازی کی طاقت بڑھے گی۔ اس طریقہ کار سے فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت اور شمولیت کی توقع ہے۔ یہ پہل آدھار توثیق برائے گڈ گورننس ترمیمی ایکٹ، 2025 کا حصہ ہے، جو سماجی بہبود، اختراعات اور علم کے لیے 2016 میں متعارف کرائے گئے آدھار ایکٹ پر استوار ہے۔
اس نئے فیصلے کے نتیجے میں، سرکاری اور پرائیویٹ دونوں ادارے اب کسٹمر اور کلائنٹ کی معلومات کی توثیق کے لیے آدھار کی تصدیق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ مختلف شعبوں میں شناخت کی تصدیق کو آسان اور زیادہ منظم بنائے گا۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتماد لین دین سے سروس فراہم کرنے والے اور صارفین دونوں مستفید ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس