Bharat Express DD Free Dish

Bomb threat in Delhi school

دہلی کے ایمِٹی اور برلا ودیا نکیتن سمیت کئی اسکولوں کو جمعرات کی صبح بم  سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کو خالی کروایا، تلاشی مہم چلائی اور سکیورٹی سخت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز دہلی سے متصل نوئیڈا کے شیو نادر اسکول میں بھی بم کی دھمکی دی گئی تھی۔  یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی۔جس کے بعداسکول انتظامیہ نے تمام طلباء کو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا۔

اس سے قبل 30 اپریل کو بھی دہلی اور نوئیڈا کے کئی اسکولوں میں ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ حالانکہ، تفتیش کے بعد پولیس کو کچھ نہیں ملا۔ پولیس نے کہا تھا کہ بم کی دھمکی کے حوالے سے ہاکس کال کی گئی تھی۔

مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے اسکولوں میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی کو افواہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت نے کہا تھا کہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پروٹوکول کے مطابق ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بم کا خطرہ امن و امان کا مسئلہ ہے اور خاص طور پر پولیس اور داخلی سلامتی کے اداروں کے لیے تشویش ہے۔

میل آتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور اسکول کو چیک کیا گیا اور تحقیقات میں کچھ نہیں ملا اور میل کو جعلی قرار دے دیا گیا۔ دھمکی دینے والا شخص اسکول کا بچہ نکلا۔ پولیس اس کی کونسلنگ کر رہی ہے۔