CJP Condemns Jantar Mantar Denotification: جنتر منتر کو احتجاجی مقامات کی فہرست سے ہٹانے کی سی جے پی نے کی مذمت، کہا-’’انتظامی حکم سے ختم نہیں کیا جاسکتا اختلافِ رائے کا حق‘‘
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا اس کا مطالبہ برقرار ہے اور وہ جنتر منتر کو احتجاجی مقامات کی فہرست سے ہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کرتی رہے گی۔ پارٹی نے کہا کہ وہ انتخابی جواب دہی کے مطالبے سے دست بردار نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی تاریخی احتجاجی مقام کو فہرست سے ہٹائے جانے کو پُرامن جمہوری جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کی وجہ بننے دے گی۔
Amit Shah BIMSTEC Meeting: نئی دہلی میں پہلی بار BIMSTEC وزرائے داخلہ کی میٹنگ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا علاقائی سلامتی اور تعاون پر زور
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارت ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے اصول پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے رکن ممالک سے علاقائی تعاون، سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔
Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری میں نجی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا، ’’بات صرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نہیں ہے، بلکہ سیمی کنڈکٹر، چِپس، ان کے ڈیزائن اور پیکیجنگ کی بھی ہے۔ بھارت ایسے شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے جو اے آئی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘
Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے رکن اسمبلی کنال گھوش نے سلی گوڑی کے واقعے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے قبول نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ ذائقے کو مذہبی حدود میں نہیں باندھا جاسکتا۔انہوں نے کہا، کسی ہندو کی دکان کی بریانی بہت مزیدار ہوسکتی ہے، تو کسی مسلمان کی دکان کی بریانی کا ذائقہ بھی شاندار ہوسکتا ہے۔ کھانے کی پہچان اس کے ذائقے سے ہوتی ہے، مذہب سے نہیں۔ ایسے فرمان قبول نہیں کیے جاسکتے۔
Former MP’s Son Dies Under Suspicious Circumstances: بھرت پور کے سابق رکن پارلیمنٹ رتن سنگھ کے بیٹے کی مشتبہ حالات میں موت، شکایت میں بہو اور پوتے کے نام شامل
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں خاندان کے افراد، پڑوسیوں اور شکایت کنندہ کی بہو کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔
Delhi High Court: احتجاجی مظاہروں سے کاروبار کو 2000 کروڑ روپے کا نقصان، تاجروں نے کھٹکھٹایا دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے فہرست میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے اس کی وجہ سپریم کورٹ میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق عرضیوں کا زیر التوا ہونا بتایا تھا۔ تاہم، انہوں نے کہا تھا کہ ان عرضیوں کو منگل کو سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
Prime Minister Narendra Modi: آج ٹیکنالوجی، ڈیٹا، علم اور جدت طاقت کے نئے ذرائع، دوسروں کو بااختیار بنانا نئے دور کی سب سے بڑی قوت- وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے کے طریقوں کو بدل رہی ہے۔ بڑھتی عمر سے متعلق چیلنجز بھی بڑھ رہے ہیں۔ اعتماد دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کئی بین الاقوامی گروپ موجود ہیں، لیکن بھارت نے انٹرنیشنل سولر الائنس، بگ کیٹ الائنس، بایو فیول الائنس، مشن لائف اور آئی ایم ای سی جیسے اقدامات کیے ہیں، جو سبھی کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ پیر کو دہلی میں اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ تک نکالے گئے مارچ میں بھی شامل ہوئے تھے۔
Delhi Club Murder: دہلی کے نائٹ کلب میں باؤنسرز کی پٹائی سے نوجوان کی موت، میٹرو میں سیٹ سے لے کر بیئر گرنے تک، معمولی باتوں پر کیوں بہہ رہا ہے خون؟
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے مطابق، اس کے خاندان میں بیوی، 8 سال کا بیٹا اور والد شامل ہیں۔ دلجیت اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ نائٹ کلب گیا تھا۔ اسی دوران اس کے دوستوں میں سے ایک کے ہاتھ سے بیئر ایک خاتون پر گر گئی، جس کے بعد وہاں بحث شروع ہوگئی۔الزام ہے کہ اس معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے کے دوران کلب کے باؤنسرز نے دلجیت کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔
Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور وہ وہاں اس وقت تک ترنگا لہراتے رہیں گے، جب تک چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار استعفیٰ نہیں دے دیتے۔





