National Unity Day: ہمیشہ کے لے دفن ہوگیا آرٹیکل 370 ، اب ون نیشن اور ون الیکشن پرکام جاری :پی ایم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "گزشتہ 10 سال کا عرصہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے لیے بے مثال کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ آج حکومت کے ہر کام اور ہر مشن میں قومی اتحاد کا عزم نظر آتا ہے۔"
دیوالی کی صبح چھائی دھند! دہلی کی ہوا خراب کیٹیگری میں، دہلی کی ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 330
آنند وہار علاقے میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ چار ٹینکرز لگائے گئے ہیں، جن کے ذریعے سڑکوں پر لگے پودوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ آنند وہار علاقے میں فضائی آلودگی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
Diwali Wishes: پی ایم مودی، صدر مرمو اور راہل گاندھی نے ہم وطنو ں کو دیوالی کی مبارک باد دی
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دیوالی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا، "تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی ۔"
Waqf Amendment Bill 2024: وقف ترمیمی بل سے متعلق دہلی حکومت اور ایل جی کے افسران میں پھر ٹکراو، عام آدمی پارٹی تیارکررہی ہے بڑا پلان
موصولہ اطلاعات کے مطابق، وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق وزیرمحصولات اورافسران میں تنازعہ ہوگیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ وقف ترمیمی بل سے متعلق حکومت کی جانب سے سی ای اونے بنائی تھی، جسے ایڈمنسٹریٹراشونی کمارنے بدل دیا تھا۔
Rajnath Singh celebrates Diwali : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوجیوں کے ساتھ منائی دیوالی، کہا- جنگ میں ملتی ہے فتح تو دنیا دیکھتی ہے
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم بہتر تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں، یہ ہندوستان کی واضح پالیسی ہے لیکن بعض اوقات ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ ہمیں اپنے مفادات کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔
Diwali Celebration 2024: بی جے پی بھجن پورہ منڈل کے صدر بھونیش سنگھل نے بھجن پورہ مین بازار میں نئے انداز میں منائی دیوالی، مٹھائیاں تقسیم
بی جے پی بھجن پورہ منڈل کے صدر بھونیش سنگھل نے بھجن پورہ مین بازار میں ایک نئے انداز میں دیوالی منائی۔ انہوں نے بازار میں آنے والے تمام لوگوں میں مٹھائی کی شکل میں چاکلیٹ تقسیم کیں اور انہیں دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم مودی نے لنک ڈن کے مضمون کے ذریعے نوجوانوں سے کی اپیل ، کہا- آئیے ہم سب مل کر ایک مضبوط اور آتم نر بھر بھارت بنائیں
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Linkedin پر ایک مضمون لکھا ہے جس میں ہندوستان کی دفاعی صنعت اور خود انحصار ہندوستان کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جس میں گجرات کے وڈودرا میں سی -295 طیارہ ساز فیکٹری کا ذکر کیا گیا ہے۔
وقف ترمیمی بل پر کیا ہے عام آدمی پارٹی کا کیا ہے موقف؟ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دیا یہ جواب
راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 2004 اور2009 میں بی جے پی نے رحمٰن کمیٹی کو نافذ کرنے کی بات کہی تھی۔ 2013 میں جو وقف ترمیمی بل منظور ہوا تھا اس میں بی جے پی نے بھی ساتھ دیا تھا۔ لیکن اب بی جے پی خود الگ اسٹینڈ لے رہی ہے اور وہ نفرت کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔
Hyderabad Momo News: حیدر آباد میں موموز کھانے سے 31 سالہ خاتون کی موت،20 افراد ہوئے بیمار
پولیس کا کہنا ہے کہ بنجارہ ہلز کے علاقے میں موموز فروش کے موموز کھانے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور 20 دیگر افراد فوڈ پوائزننگ کے شکار ہو گئے۔
Rajasthan 10th Board Exams: بورڈ امتحان میں جوابی بیاض جانچ کئے بغیر نمبر دینے والے ٹیچر ہوئیں معطل،وزیر تعلیم نے کیا خبردار
ٹیچر نمشا رانی نے ثانوی امتحان 2024 میں سائنس کے مضمون کی جوابی پرچوں کی جانچ کیے بغیر نمبر دیے تھے جو کہ بہت بڑی لاپرواہی ہے۔