Bharat Express

قومی

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے قومی سلامتی اور انٹیلی جنس مشیر نے واشنگٹن پوسٹ کو کینیڈین سرزمین پر مخاصمانہ سرگرمیوں میں بھارتی حکومت کے مبینہ ملوث ہونے کے حوالے سے حساس معلومات لیک کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ معلومات  ناتھالی ڈروئن اور ڈیوڈ موریسن، نائب وزیر برائے خارجہ امور کی طرف سے لیک کی گئیں ہیں۔

وزارت داخلہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے جنوری سے اپریل 2024 تک ڈیجیٹل گرفتاری کے کیسز کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ اس طرح سے دھوکہ دہی کے زیادہ تر واقعات جنوبی ایشیائی ممالک  کمبوڈیا، لاؤس اور میانمار سےانجام دئے گئے ہیں۔ کل جرائم کا 46 فیصد ان تین ممالک سے آپریٹ کیا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنظیمی نقطہ نظر سے اس کے لیے پوری تیاری کر لی ہے۔ بی جے پی کارکنوں پر مبنی عوامی تنظیم ہے۔ ہمارے کارکن اس خیال کے ساتھ بڑی تعداد میں آگے آتے ہیں۔ ہم نے بوتھ کی سطح سے لے کر ان انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیاریاں کی ہیں۔

فوج کے ذرائع نے بتایا کہ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد معاہدے کے مطابق اگلے دو روز میں گشت شروع کر دی جائے گی۔ دونوں فریقین کو پیشگی اطلاع دی جائے گی تاکہ دوبارہ باہمی تنازعہ کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجی اب ڈیپسانگ کے میدانی علاقوں میں متنازعہ مقامات پر گشت کر سکیں گے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے بھی اپنے رویے کے بارے میں وضاحت دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم پی ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، ان پر ذاتی الزامات لگائے اور کرسی چھوڑ کر ان کے پاس آ گئے، اس کے باوجود چیئرمین نے انہیں نرم رویہ اختیار کرنے کو کہا، اس وجہ سے وہ ناراض ہو گئے۔

مقرر مہمان رویندر کمار (ریٹائرڈ ڈائرکٹر، گورنمنٹ آف انڈیا) نے لیکچر دیا اور اس موضوع پر تصیل  سے روشنی  ڈالتے ہوئے موضوع کے تمام اہم اشارات اور نکات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرکاری ملازم ہی نہیں بلکہ ہر آدمی کو چاہیے  کہ وہ اپنی زندگی ایمانداری سے گزارے اور بدعنوانی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے۔

اندریش کمار نے ذات پات، اچھوت اور دیگر تمام قسم کے امتیازات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب اس میں تمام لوگوں کو یکساں حقوق اور مواقع ملیں۔

بخشی نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) کے دفعات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ امت شاہ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرے، متعلقہ پارٹیوں اور انہیں اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں کو ضمنی انتخابات سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کے لیے مناسب ہدایات جاری کرے۔

بی جے پی کی بہار یونٹ کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ آر جے ڈی اور کانگریس میں لیڈروں اور کارکنوں کا کوئی احترام نہیں ہے۔ ان دونوں جماعتوں کے لیڈران ذاتی عزائم کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے میں ان کی پارٹی زوال پذیر ہے۔ جبکہ این ڈی اے کی طاقت ووٹر اور کارکنان ہیں۔

اس سال اپریل میں، ای ڈی نے ایجنسی کے سامنے ان کی عدم پیشی کا حوالہ دیتے ہوئے امانت اللہ خان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔ایجنسی نے جنوری میں ان کے مبینہ ساتھیوں داؤد ناصر، ذیشان حیدر، جاوید امام صدیقی اور کوثر امام صدیقی کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔